لاہور ہائیکورٹ: 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لیکر لے پالک والدین کو دینے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی حوالگی کے کیس میں انکی خواہش اور زہنی کیفیت کو مقدم رکھاجائے،عدالت نے 13سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لیکر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے سید ارشد علی کی درخواست پر 8صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے لے پالک والدین سے بچے کی حوالگی حقیقی والدین کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے، موجودہ کیس میں بچے نے لے پالک والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا، عدالت نے ایک ہفتے کے لیے بچے کو حقیقی والدین کے ساتھ بھیجا لیکن بچے نے دو بارہ پیشی پر پھر لے پالک والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا۔
عدالت نے بچے کو حقیقی والدین سے لے کر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔












لائیو ٹی وی