سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں، ان کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے اور اداکار پارس مسرور نے دی۔
پارس مسرور نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا گو رہیں۔
انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی رہنمائی اور محبت کو یاد رکھیں گے۔

بینا مسرور نے پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے اور ناظرین کے دلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی، ان کے نمایاں ڈراموں میں بنجارہ، بیٹیاں، ترب، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔
اداکارہ نہ صرف ایک قابل اداکارہ تھیں بلکہ ایک تعلیم یافتہ شخصیت بھی تھیں۔
انہوں نے یونیورسٹی آف سندھ سے تعلیم حاصل کی اور ہمیشہ تعلیمی میدان میں اپنی مہارت کو فروغ دیا۔












لائیو ٹی وی