• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

این ایف سی ایوارڈ میں دہشتگردی کیخلاف حصہ 3 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

شائع December 4, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ این ایف سی اجلاس میں صوبے میں دہشگردی کے خاتمے کے لیے حصہ ایک فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشیر خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں پہلا مطالبہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کو اپڈیٹ کرکے سابق فاٹا کو شامل کرنے کا ہے۔

مزید کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حصہ ایک فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ این ایف سی اجلاس میں وینڈ فال لیوی اور گیس کی ایکسائز ڈیوٹی پر بات کریں گے جب کہ این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماہانہ شیڈول بنانے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025