• KHI: Fog 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Fog 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے

شائع December 9, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق اور موجودہ کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔

بابر اعظم لندن روڈ شو میں شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوئے جہاں انھوں نے اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو جوائن کرلیا۔

قومی ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو جوائن کرلیا ہے جب کہ سابق کپتان محمد رضوان پہلے ہی میلبرن کی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔

پاکستان کے کئی کھلاڑی اس سال بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف شاداب خان اور حسن علی کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔


کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2025
کارٹون : 10 دسمبر 2025