اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات وخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم محمد اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ نے دو طرفہ مفادات سے متعلق معاملات پر مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں کو بھی سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے اس ہفتے ترکمانستان میں ہونے والے ‘بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد’ میں ملاقات کی امید ظاہر کی۔












لائیو ٹی وی