• KHI: Partly Cloudy 20.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.4°C

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

شائع December 29, 2025
فوٹو:آئی ایس پی آر
فوٹو:آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے  آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خار باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے،  ان کا تعلق ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے فوجی جوانوں کو لیڈ کیا اور بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔


کارٹون

کارٹون : 15 فروری 2026
کارٹون : 14 فروری 2026