ایران میں بے امنی، پاکستانی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

شائع January 10, 2026
ایران بھر میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں، جو مہنگائی میں اضافے کے خلاف عوامی غصے کے باعث شروع ہوئے، جس کے بعد حکام نے انٹرنیٹ پابندیاں بھی عائد کیں۔فوٹو: اے ایف پی
ایران بھر میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں، جو مہنگائی میں اضافے کے خلاف عوامی غصے کے باعث شروع ہوئے، جس کے بعد حکام نے انٹرنیٹ پابندیاں بھی عائد کیں۔فوٹو: اے ایف پی

دفتر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ پڑوسی ملک ایران میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اپنی سلامتی اور تحفظ کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حالات بہتر ہونے تک جمہوریہ اسلامی ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

بیان میں ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے، ہوشیار رہنے، غیر ضروری آمد و رفت محدود رکھنے اور تہران، زاہدان اور مشہد میں قائم پاکستانی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

دفتر خارجہ نے تہران، زاہدان اور مشہد میں پاکستانی سفارت خانوں کے فون نمبرز بھی جاری کیے۔

ایران بھر میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں، جو مہنگائی میں اضافے کے خلاف عوامی غصے کے باعث شروع ہوئے، جس کے بعد حکام نے انٹرنیٹ پابندیاں بھی عائد کیں۔

ایرانی حقوق کی تنظیم ہرانا کے مطابق جمعے تک 28 دسمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 14 سیکیورٹی اہلکار اور 48 مظاہرین شامل ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2026
کارٹون : 8 جنوری 2026