ڈیگوارماندو سیناگرا میرا ڈونا ارجنٹائن کی طرف سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ فوٹو اے پی

بیونس آئرس: ڈیاگو میراڈونا کے اطالوی نژاد بیٹے اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ارجنٹائن کے فٹبال کلب میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

کوچ اور صحافی لوئس ونٹورا کے مطابق ڈیگوارماندو سیناگرا میرا ڈونا، جنہیں ڈیاگو جونیئر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، چوتھے ٹیئر کلب الپوروینیئر کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔

ونٹورا نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ان کے ہاتھ میں ڈیاگو جونیئر کا پاسپورٹ اور ان کی اطالوی رجسٹریشن کا اجازت نامہ ہے، ان کا مستقبل گیرلی میں ہے۔

ڈیاگوجونیئر نے اپنے والد سے موازانہ کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے ارجنٹائن سپورٹس ڈیلی اولے کو بتایا کہ وہ ارجنٹائن فٹبال کو پسند کرتے ہیں اور وہاں کھیلنا ان کی خواہش رہی ہے۔

ان کے بقول:  میں اپنے والد کی طرح دنیا میں بہترین ٹیموں کے لیے کھیلنے کو ترجیح دوں گا، میں سمجھتا ہوں کہ جس پائے کا میں کھلاڑی ہوں، امید ہے کہ میں ارجنٹائن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا"۔

اولے کی رپورٹ کے مطابق پچیس سالہ کھلاڑی جو اٹلی میں لوئر لیگ سائیڈ کوارٹو کی طرف سے کھیل چکے ہیں آئندہ بدھ کو ارجنٹائن پہنچیں گے، انہیں معاوضہ ایک تیسرے فریق کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں