لاہور کے قریب سلینڈر پھٹنے سے سات افراد ہلاک

شائع November 26, 2012 اپ ڈیٹ November 26, 2012 05:43pm

۔۔۔۔ فائل فوٹو۔

لاہور: لاہور کے قریب مانگا منڈی میں وین کا سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

 ڈان نیوز کے مطابق، مسافر گاڑی ساہیوال سے لاہور آرہی تھی کہ مانگا منڈی کے قریب سلنڈر پھٹ گیا۔

 مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں جن میں میاں، بیوی اور دو بچے ہیں جب کہ بقیہ ہلاک شدگان تین مرد ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق، بس میں ایک ایل پی جی اور دو سی این جی سلینڈر لگے ہوئے تھے۔

 سی این جی ختم ہونے پر ڈرائیور نے گاڑی ایل پی جی پر منتقل کی اسی دوران کسی شخص نے سگریٹ سلگائی جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔

 زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 اپریل 2026
کارٹون : 31 مارچ 2026