کوئٹہ اور کراچی میں دھماکے ، چھ ہلاک
کراچی: کوئٹہ اور کراچی میں بم دھماکوں سے اب تک مجموعی طور پر چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ بم دھماکوں میں اب تک تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ کراچی میں پیپلز چورنگی پرمتحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر کے قریب بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ میں یکے بعد دیگر چار دھماکوں کے نتیجے میں تقریبا چار افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے علاقہ گوالمنڈی چوک میں واقع پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ میں شہری زخمی ہوئے ہیں۔عسکریت پسندوں نے جس چوک کو نشانہ بنایا وہاں پولیس کے اہلکار تعینات تھے دھماکہ کے نتیجے میں عام افراد زخمی ہوئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ بم ایک سائیکل میں رکھا گیا تھا ۔زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا۔
دوسرا دھماکہ کوئٹہ کے علاقہ کلی شابو میں ایک نالے میں ہوا جہاں کوئی اموات رپورٹ نہیں کی گئی ۔
تیسرا دھماکہ کوئٹہ کے علاقہ گوردت سنگھ روڈ پر سڑک کے کنارے نصب بم سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا پولیس کے مطابق تیسرے دھماکہ کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔
چوتھا دھماکہ نئی چاری روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے دھماکہ سے آٹھ دکانوں اور دو گھروں کونقصان پہنچا۔
اسی دوران نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ بھر میں مذید سیکیورٹی سخت کرنے حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے ملزمان علمدار روڈ کو نشانہ بنانے چاہتے تھے۔
دوسری جانب ایف سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نگراں وزیرِ اعلیٰ نواب غوث بخش بروزئی نے سی ایم ایچ ہسپتال میں کوئٹہ دھماکے کے ذخمیوں کی عیادت کی ۔ انہوں نے ہلاک شدگان کیلئے دس لاکھ روپے فی کس رقم کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ انتخابی عمل متاثر کرنے کی سازش ہے۔
کراچی دھماکہ
کراچی میں پیپلز چورنگی کے قریب ایک سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا جس میں اب تک دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، دھماکہ سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب ہوا۔
دھماکے کی شدت کی وجہ سے علاقہ لرز اٹھا۔ اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہوگئے۔
شیعہ علما کونسل اور پاکستان علما کونسل کی جانب سے کوئٹہ اور کراچی بم دھماکوں کی مذمت۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں