• KHI: Partly Cloudy 18.2°C
  • LHR: Cloudy 25.8°C
  • ISB: Heavy Rain 18.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.2°C
  • LHR: Cloudy 25.8°C
  • ISB: Heavy Rain 18.2°C

'اسٹین تاریخ کے تین بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں'

شائع April 26, 2013 اپ ڈیٹ April 26, 2013 09:28am

چنائی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ڈیل اسٹین کرکٹ کی تاریخ کے تین بڑے فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں، اگر وہ اگلے دو تین سیزنز تک اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تو وہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین گیندباز بن جائیں گے۔

یاد رہے کہ وقار ان دنوں آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد سے بطور باؤلنگ کوچ منسلک ہیں اور ورلڈ نمبر ایک جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی پی ایل ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اسٹین جس انداز سے کھیلتے ہیں اس کے باعث صرف میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اسٹین کی باؤلنگ ہی نہیں بلکہ ان کی پسندیدگی کی دیگر بھی کئی وجوہات ہیں۔

وقار نے کہا کہ وہ کوچز اور نوجوانوں سے ایک انداز سے بات کرتا ہے اور اسے گفتگو کرتے ہوئے دیکھنا انتہائی بہترین تجربہ ہوتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسٹین کرکٹ کی تاریخ کے تین بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں اور ان میں کرکٹ کی تاریخ کا بہترین فاسٹ باؤلر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

وقار نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں ہے کیونکہ گزشتہ چار پانچ عشروں کے دوران عمران خان، کیپل دیو، ڈینس للی، گلین میگراتھ، وسیم اکرم اور مائیکل ہولڈنگ کی صورت میں عظیم باؤلر سامنے آئے۔

سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ اس رفتار کے ساتھ بہت کم باؤلر گیند بازی کر سکتے ہیں اور اس کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے اسے ایک بہترین ایتھلیٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈیل اسٹین کے بڑے پرستاروں میں سے ایک ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو آئی پی ایل کے اگلے میچوں میں فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026