• KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

طالبان کا پاکستان

شائع May 4, 2013

۔ — تصویر بشکریہ حسن رضوی
۔ — تصویر بشکریہ حسن رضوی

آپ طالبان کو کچھ بھی کہیں وہ پاکستان کا قبلہ درست کرنے جا رہے ہیں جو پہلے امریکہ کی جانب تھا اب سعودی عرب کی جانب ہونے جا رہا ہے۔

الیکشن سے پہلے ہم پاکستان میں آنے والی تبدیلی کو محسوس کر سکتے ہیں روشن خیال لبرل اور بے دین جمہوری سیاسی جماعتیں انتخابات کے عمل سے دور کی جا چکی ہیں۔ فرض کر لیں اگر مسلم لیگ نون، جماعت اسلامی، فضل رحمان اور فکشنل لیگ اگلی حکومت بناتی ہیں تو یہ ایک عام پاکستان کی نہیں طالبان کی فتح ہوگی۔

ذرا سوچئے جب قائد اعظم کا پاکستان "طالبان کا پاکستان" بن جائے تو کیا کیا تبدیلیاں رونما ہو ں گی؛

1. سب سے پہلے تو پاکستان کے کرنسی نوٹ پر قائد اعظم کے بجائے حکیم اللہ محسود کی تصویریں چھاپی جانے لگیں گی۔

2. اسلامی قوانین کا نفاذہو جائے گا۔

3. خواتین پر پردہ اور مردوں پر داڑھی واجب ہو جائے گی یہ تبدیلی سب سے پہلے شریف برادران میں آئے گی اور دونوں باریش بزرگوں والا روپ دھار لیں گے.

4. وہ اربوں روپیہ جو تعلیم کے نام پر سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر خرچ کیا جاتا تھا اب دینی مدارس پر خرچ کیا جائے گا جس سے ملک بھر میں جید علماء کی پیداوار میں اضافہ ہو جائے گا۔

5. الیکٹرانک میڈیا جو ایک بے لگام گھوڑے کی شکل اختیار کر چکا ہے مہذب ہو جائے گا فحاشی اور عریانی کا خاتمہ ہو جائے گا اور صرف باپردہ خواتین اور باریش حضرات اسکرین پر نظر آئیں گے۔

6. یہ جو چینل مالکان ڈرامے کے نام پر انڈین اور ترکش ڈرامے دکھا رہے ہیں صرف سعودی عرب کے ڈرامے دکھانے پر مجبور ہو جائیں گے وہ پاکستانی ایکٹرز اور ڈائریکٹرز جو ایک ایک سیریل کے بیسیوں لاکھ معاوضہ وصول کرتے ہیں سادہ زندگی گزارنے پر مجبور ہو ں گے۔ اور صرف شادی اور نجی محفلوں میں ہی اپنے فن کا مظاہرہ کر پائیں گے۔

7. ملک بھر میں ہاسپٹلز کی جگہ مطب کھل جائیں گے جہاں ذریعہ علاج حکمت ہوگا۔ وہ اسلامی اور دیسی عربیہ علاج جو اب معدوم ہو چکا ہے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اور ملک میں اپنے حکماء دوبارہ پیدا ہونے لگیں گے جونبض پر ہاتھ رکھ کر مرض کی تشخیص کر لیا کریں گے۔

8. غیر اسلامی بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ وہ مغربی طرز کی زندگی کی وجہ سے پیدا ہوئیں تھیں۔ نامردی جڑسے ختم ہو جائے گی اور فیشن کی دنیا کے گیز دوبارہ مرد بن جائیں گے۔

9. پاکستانی قوم کی ایک ہی دن عید منانے کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہو جائے گی کیونکہ اسلامی کیلینڈر سعودی عرب کے مطابق کر دیا جائے گا۔

10. نیٹو سپلائی بند کر دی جائے گی اور امریکی ڈرون طیارے مار گرائے جائیں گے۔

11. امریکہ کو مجبور کر دیا جائے گا کہ اگر وہ دہشت گردی سے بچنا چاہتا ہے تو ایک خطیر رقم ڈالروں کی صورت میں ہر ماہ پاکستانی خزانے میں جمع کراۓ تاکہ پوری قوم کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، اس سلسلے میں انڈیا بھی آپ سے خائف ہو کر خرچ ادا کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

12. پاکستان میں خوشحالی کا راج ہوگا۔ امن و امان کی صورتحال یہ ہوگی کہ شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ میں پانی پیا کریں گے

13. جنرل حمید گل اور حافظ سعید جیسے لوگ امریکہ، یورپ اور انڈیا سے ٹیکس کی وصولی پر مقرر کیئے جائیں گے جن کی دہشت سے ان کی ٹانگیں کانپیں گی۔

14. پاکستان ICC کو مجبور کر دے گا کہ اگلا ورلڈ کپ صرف پاکستان میں ہوگا اور فائنل انشااللہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مولوی انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے بزرگ پاکستان کرکٹ کی باگ ڈور سنبھال لیں گے اور مدارس کے طلباء کے درمیان ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے۔

15. بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اور پولیس بدعنوانی کا لباس اتار کر اسلامی لباس پہن لے گی۔

16. چوروں کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے جس کے نتیجے میں آدھی قوم لولی ہو جائے گی جبکہ آدھی پولیو کے قطرے نہ پینے کی وجہ سے لنگڑی ہو جائے گی۔

17. سخت سزاؤں کے خوف سے لوگ سعودی عرب کی طرح قانون پر عمل کریں گے، غرض پوری قوم اقبال کے خوابوں کی تعبیر بن جائے گی۔

راقم الحروف بھی ڈرامے بازی اور طنزیہ جملے لکھ کر لوگوں کا دل دکھانے سے باز آجائے گا اور نسیم حجازی کی طرح پاکستان کے عظیم انقلاب کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔


Khurram-abbas-blogs-80 خرم عباس ایک ڈرامہ نگار ہیں اور کراچی کی دنیا ان کا خاص موضوع ہے

خرم عباس

لکھاری نے پاکستان کے اسٹریٹجک معاملات کا تجزیہ کرتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تبصرے (12) بند ہیں

merani May 04, 2013 10:51am
atna sach mat lakho warna maray jao gay, apni jan kay dushman na bano
Israr Muhammad Khan May 04, 2013 07:15pm
میں دہشتگردی مزمت کرتا هوں اب اس خونی کھیل کو رکنا چاہیے اور رکوانا هوگا ور نه ملک حانه جنگی کی طرف جائے گا تمام دنیا کو معلوم هے پختون کبھی بھی اپنے دشمن معاف نہیں کرتا اور یه بات پختون طالبان حوب جانتے هیں خدا نه کرے که یه ایسا چلتا رہا تو یاد رکھیں کۂ آج جو پختون قتل اور زحمی هورها هے کل کو انکا کوئی نۂ کوئی بدلا ضرور لےگا اور یۂ جنگ یا فساد کسی نۂ کسی طریقے جاری رہے گا اب بھی وقت هے کوئی فیصلہ کرلو ورنہ پھر نۂ دمادم اور قلندر هوگا
Israr Muhammad Khan May 04, 2013 07:18pm
میں دہشتگردی کی مزمت کرتا هوں اب اس خونی کھیل کو رکنا چاہیے اور رکوانا هوگا ور نه ملک حانه جنگی کی طرف جائے گا تمام دنیا کو معلوم هے پختون کبھی بھی اپنے دشمن معاف نہیں کرتا اور یه بات پختون طالبان حوب جانتے هیں خدا نه کرے که یه ایسا چلتا رہا تو یاد رکھیں کۂ آج جو پختون قتل اور زحمی هورها هے کل کو انکا کوئی نۂ کوئی بدلا ضرور لےگا اور یۂ جنگ یا فساد کسی نۂ کسی طریقے جاری رہے گا اب بھی وقت هے کوئی فیصلہ کرلو ورنہ پھر نۂ دمادم اور نۂ قلندر هوگا
khalid rwazi May 04, 2013 07:27pm
Thank you dear,,,we appreciate you,,and such types of ideas in our socity,,,
شانزے May 04, 2013 09:10pm
جس فصل کی آبیاری ھماری فوج نے سعودیہ سے مل کر کی اب اسے کاٹنے کا وقت آ چکا ھے مسئلہ یہ ھے کہ ان غنڈوں کو اب بھی ھماری فوج کے کچھ عناصر کی سرپرستی حاصل ھے اور مولانا فس الرحمان جیسے منافقین ان کے حمایتی ھیں جب تک مدرسہ سسٹم اور سعودی پیسہ ھے آپ کبھی بھی ان سے جان نہیں چھڑا نہیں سکتے اصل را مٹریل اور کھیپ وہیں سے تیار ھو کے آتی ھے 
Israr Muhammad Khan May 04, 2013 11:11pm
همارے قبائلی بھائی یه پختون زبان سے لباس سے بودباش سے سجے ایماندار مسلمان وطن پرست مہمان نواز نڈر کیا یه انسان همیشه ایسے هی رہینگے کیا تعلیم انکا حق نہیں کیا صحت کے سہولیات انکا حق نہیں کیا قانون جو دوسروں کیلئے هے انکا حق نہیں کیا یۂ جفاکش لوگ همیشه 1830کے انگریز کے بنائے ایف سی آر جیسے کالے اور ظالمانہ قانون کے نیچے زندگی گزارینگےکیا لوگ زندگی کے سہولیات سے همیشۂ محروم رہینگےجب تک ان کو دیگر شہریوں کی طرح ترقی و سہولیات نہیں ملیگئ جب انکی احساس محرومیاں حتم نہیں هونگی یه دہشتگردی اور دوسرے غلط کام جاری رہینگے کتنی عجیب بات که جس آئین کے تحت وه قومی اسمبلی اور سینٹ میں منتحب هو کر بیٹھتے هیں وه آئین و قانون نه ان پر اور نه انکے علاقےاور لوگوں پر لاگو هے صرف ووٹ سے انکے مسائل حل نہیں هو سکتے
یمین الاسلام زبیری May 04, 2013 11:17pm
جب تک روس افغانستان میں نیہں آیا تھا نہ کہیں بم پھٹتاتھا نہ گولی چلتی تھی. جس دن روس نے افغانستان میں قدم رکھا امریکہ نے اس سے لڑنے والے تلاش کیے. وہ لوگ جو منشیات کا کاروبار کرتے تھے مجاہدین بن کرسامنے آگئے. جب روس وہاں سے چلا گیا تو امریکہ اپنے پیدا کردہ ان اسلامی مجاہدین کو چھوڑ کر چلتا بنا. لیکن اب مجاہد فلسفہ پورا پک چکا تھا اور اس کو طالبان لے کر آگے پڑھے. یہ اپنے تئیں یہ سمجھتے ہیں کہ یہ خالد بن ولید یا سلطان صلاح الدین ایوبی ہیں. لیکن یہ کیسے سلطان صلاح الدین ایوبی ہیں جو چھپ چھپ کر بم مار رہے. اس نے تو صلیبیوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا تھا.
Super Man May 05, 2013 06:48am
زید حما مد خدا کی کسم کھا کھا کر فیصلے دے گا، لونڈے بازی حلال ہو جائے گی ، کفا ر کی بیٹیاں اٹھا کرلونڈی بنا لی جائے گے ، انھ بازار میں بچا بھی جا سکے گا ، غلماں بھی ہوں گے کثیر تعداد میں ، لونڈیوں کے ساتھ سیکس بھی کیا جا سکے گا ، اس سے یہ فائدہ ہو گا کے کوئی بھی زنا کے کیس میں پکڑا نہیں جائے گا ...شراب اس وقت بھی چپ کے ہے پنی ہو گی جسے آج پیتے ہیں ، فون سیکس پے بھی پا بندی ہو گی ،
یمین الاسلام زبیری May 06, 2013 12:29am
ظاہر ہے پاکستان کا حال
یمین الاسلام زبیری May 06, 2013 12:30am
ظاہر ہے پاکستان کا حال تو وہی ہوگا، اگر جنت بروئے زمیں است.
روشن خان May 06, 2013 05:26pm
عید ایک ہونا ٹائپ نصف سے زائد چیزیں ایسی ہیں جن کے نفاذ پر پاکستانیوں کی اکثریت متفق ہے۔
Karim May 07, 2013 03:59am
When will we be getting daughters of Kufar as Londies? I can't wait anymore.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025