مخصوص نشستوں پر گورنرہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، اسپیکر نےحلف لینے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا، علی امین گنڈاپور
پنجاب چورنگی سے کالا پل جانے والے روڈ پر حادثہ پیش آیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادی، 10 سالہ آیان اور 11 سالہ توصیف کی لاشیں ہسپتال منتقل
امیگریشن حکام نے بتایا کہ آپ کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل ہے، اختر مینگل نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں واقعے کی تصدیق کر دی
20 سے زائد مسلح افراد نے جوڑے کو پہاڑوں میں لے جاکر بے دردی سے قتل کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایک ملزم گرفتار ، خواجہ آصف، بلاول بھٹو کی شدید مذمت
ناراض پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم، عائشہ بانو، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان اور ارشاد حسین انتخابات سے دستبردار نہیں ہوئے، حتمی فہرست میں شامل تمام نام امیدوار تصور ہوں گے، ذرائع الیکشن کمیشن
اندرون سندھ تو کوئی نمبرپلیٹ استعمال ہی نہیں کرتا، کراچی کے لوگوں کو بےجا پابندیاں عائد کر کے ذبح کیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی کو پتہ نہیں چلے گا کب پیروں تلے زمین نکل گئی، رہنما ایم کیو ایم
منصوبے کے اہداف اور دائرہ کار کو جون 2020 اور جون 2023 میں کی گئی دو بڑی تبدیلیوں کے ذریعے نمایاں طور پر تبدیل کیا گیا، جس سے اس کی اصل نوعیت متاثر ہوئی، رپورٹ
اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دیگر شہروں میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں، سڑکوں، گلیوں، انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے
نئے مالی سال کے آغاز کے 2 ہفتے گزرنے کے باوجود وفاقی حکومت سبسڈی والی گندم فراہم کرنے میں ناکام رہی، غذائی قلت کے خدشات بڑھ گئے، محکمہ خوراک گلگت بلتستان
کئی سرکاری ادارے ریڈزون میں کام کررہے ہیں، بہت سے بورڈ آف ڈائریکٹرز غیر فعال، بعض صورتوں میں مشتبہ فراڈ جیسے معاملات پیدا ہوئے، محکمہ خزانہ کی دستاویز میں انکشاف
پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، حلف برداری کیلئے کسی کو نامزد کرنے کی استدعا
مذبح، پولٹری فارمز، مزارات اور گھروں کی چھتوں پر پرندوں کو دانہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد، محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات شروع کردیے۔
انجینیر جاوید سلیم قریشی کے تیار کردہ بیج سے کاشت کیا گیا پودہ اسپرے کے بغیر کیڑوں کا مقابلہ کرسکتا ہے، اس بیج سے کپاس کے شعبے میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے، احسن اقبال
متاثرہ افراد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، کراچی سے صوابی جانے والی بس گمبٹ قومی شاہراہ پر الٹ گئی، 1 مسافر جاں بحق، 40 زخمی
ملک بھر میں جننگ فیکٹریوں میں آنے والی کپاس کی مقدار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے معیشت اور اہم ٹیکسٹائل شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں۔
ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کی مالیت میں 15.85 فیصد اور مقدار میں 5.80 فیصد اضافہ ہوا، خام روئی کی برآمدات میں 98.45 فیصد تک کمی ہوگئی، ادارہ شماریات پاکستان
شہید افسر کو جبلِ نور قبرستان میں والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپسی پر نشانہ بنایا گیا، موٹرسائیکل سوار نے گاڑی پر مقناطیسی دھماکا خیز مواد نصب کیا، چند سیکنڈ بعد دھماکا ہوگیا، پولیس حکام
ملزم نے ایک بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی، جو مالیاتی فراڈ، الیکٹرانک چوری، جعل سازی، کرپٹو کرنسی کی منی لانڈرنگ اور عالمی دھوکہ دہی میں ملوث ہے، تفتیشی افسر
شیر علی آفریدی نے اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کردی، اپوزیشن کا اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج، اپوزیشن لیڈر کا حلف کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا اعلان۔