' خیبر نیوز 'کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے 5 افراد کی تلاش کے لیے لواحقین نے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے، ترجمان حکومت گلگت بلتستان
24 سالہ زاہدہ جتوئی شوہر کا گھر چھوڑ کر پسند کی شادی کرنے کے لیے چلی گئی تھی، قبائلی دباؤ کے ذریعے زبردستی واپس لایا گیا اور گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، ایف آئی آر درج
شہرِ قائد میں عوام کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک ہورہا ہے، ٹریفک پولیس بھتہ لے رہی ہے، لوگوں کے مرنے پر صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، رہنما ایم کیو ایم پاکستان
جے یو آئی ( ف ) سوشل میڈیا کے مطابق جرگے میں طے پایا کہ سیکیورٹی فورسز ہر شہید کے لواحقین کو 15 لاکھ اور ہر زخمی کو ڈھائی لاکھ روپے ادا کریں گی، واقعے میں جانی نقصان اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سہیل آفریدی
وفاقی وزیر داخلہ نے شہباز شریف کو بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، وزیراعظم نے محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تین رکنی کمیٹی فرار ہونے والے ایتھلیٹس سمیت قومی آفیشلز کے انتخاب، نظم و ضبط، لاجسٹک مسائل سمیت دیگر معاملات کی رپورٹ 15 دن میں تیار کرنے کی پابند ہوگی۔
17 جولائی کو ممبر قبرستان کمیٹی گل بادشاہ اپنے 25 افراد لاکر قبر تیار کروائی، مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر لائی گئی، قبر کو ہموار کرکے نام و نشان مٹادیا گیا، گرفتار گورکن
بیٹا سدرہ کو اپنے ساتھ گھر لے آیا، دونوں کا نکاح کروایا، لڑکی نے بتایا اس کا چچا بڑی عمر کے شخص سے شادی کروانا چاہتا ہے، نکاح کے 3 دن بعد 8 سے 10 مسلح افراد لڑکی کو زبردستی پنڈی لے گئے، سسر کا وڈیو بیان
اگرچہ کنڈیشنز میں فرق ہے، لیکن بیٹرز پُراعتماد ہیں اور چونکہ ہمارے کوالیفائرز اچھے گزرے، اس لیے ہم اعتماد کے ساتھ سیریز میں جا رہے ہیں، کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم
8 سالہ جویریہ بنت غلام مصطفیٰ اعوان دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک چیتے نے حملہ کردیا، لاش 3 گھنٹے بعد گھر سے نصف کلومیٹر دور ملی۔
دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرلیا، دہشتگرد عوام کو ڈھال بنانا چاہتے ہیں، ہم حکمت عملی سے کام لے رہے ہیں، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی
وزیراعظم کی منظوری سے گزشتہ سال سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کی گئی تھیں، وزارت داخلہ نےسویلین ملازمین کے حوالے سے وضاحت کیلئے وزارت خزانہ سے رجوع کیا تھا۔
حسین آباد چوک میں زبیدہ نائیک ہسپتال پر محکمہ صحت کے چھاپے کے دوران 4 جعلی ڈاکٹر ایک خاتون کا آپریشن کرتے پائے گئے تھے، کوئی لائسنس یا اسناد پیش نہیں کرسکے تھے۔
زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کےفضائی سفر کی اجازت ہوگی، وزیراعظم نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر داخلہ کا ’ایکس‘ پر پیغام
لڑکی کو تھانہ صادق آباد کی حدود سے مسلح افراد نے رات کو اغوا کیا، جان کالونی میں پھینک کر فرار ہوگئے، میڈیکل معائنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا، تھانہ آر اے بازار پولیس۔
دونوں کوڈز اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز رہائشی، تجارتی و صنعتی عمارتوں پر لاگو ہوں گے، کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائیگا۔
پولیس افسران کو پابند کریں کہ سماعت سے ایک روز قبل مقدمات کی تفصیلی رپورٹس واٹس ایپ سے پراسیکیوٹرز کو فراہم کریں، جسٹس امجد رفیق کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو ہدایت۔
فہمیدہ نے پسند کی شادی کیلئے گھر چھوڑا تھا، جس شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی، وہی اُسے دھوکا دے گیا، گھر آنے پر چند گھنٹےبعد قتل کر دیا گیا، ملزم آدم ابڑو خود پولیس کے سامنے پیش ہوا۔
کمیشن کی نگرانی سے بچنے کیلئے ہسپتالوں کا رجسٹریشن سے گریز، حکام کا سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے لازمی لائسنسنگ کے عمل میں تعاون نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار ۔
متاثرہ بچوں میں لکی مروت کی تحصیل تختی خیل کی 15 ماہ کی بچی، شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کی 6 ماہ کی بچی اور سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے گاؤں چھاچھرو کا 5 سالہ لڑکا شامل ہے، پی پی ای پی
پنجاب میں فصلوں کی پیداوار سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے ادارے کروپ رپورٹنگ سینٹر (سی آر سی) کی جانب سے کپاس کی پیداوار کے تعین کے طریقہ کار پر شدید تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔
موٹروے پربلکسر انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس کھائی میں گر کر الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اور ضلع ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، ریسکیو
کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوگیا، آئندہ ہفتے ڈالر مزید سستا ہوگا، ملک بوستان، ماہرین انتظامی اقدامات کی پائیداری پر شکوک کا شکار۔
جسٹس ہیتر ولیمز ڈی بی ای نے چوہدری یاسین، عمار یاسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا، یوٹیوبر ابرار قریشی کو ’گورکھ دھندہ‘ پروگرام کی 2 ویڈیوز کے سلسلے میں ہتکِ عزت کا مرتکب قرار دیا گیا۔
حادثہ دادا بائی چڑھائی پرپیش آیا، مسافرکوچ کراچی سےلاڑکانہ جا رہی تھی، لاشیں اور زخمی نوری آباد ہسپتال منتقل، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہسپتال حکام
گلشن اقبال 13 ڈی میں ملزمان نے واردات کے دوران گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، گھسیٹ کر اندر لے گئے، جاتےہوئے کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔
آفات سے خطے میں 20 ارب روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے، مالی سکت نہیں، حاجی گلبر خان کی پریس کانفرنس، سیلاب کی وجہ سے روجھان، بھکر، لیہ، ملتان اور مظفرگڑھ سے نقل مکانی۔