سیلمان اور قاسم خان کے بارے میں میڈیا میں چلنے والی خبر مکمل طور پر غلط ہے، انہوں نے ہرگز اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی وضاحت
کسی بھی منتخب ممبر کو عدالت سے سزا کے بعد الیکشن کمیشن یا اسپیکر کیس کا جائزہ نہیں لے سکتا، وکیل صفائی کے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کے روبرو دلائل۔
پاکستان نے ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ نرخ پر رکھتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا، سری لنکا نے ایکسچینج ریٹ کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرکے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے، اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ
چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کے عہدے پر فائز سول انجینئر سکندر زرداری کو فنانس کا سربراہ بھی بنادیا گیا، مالی امور شدید متاثر ہوگئے۔
خواتین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے بہانے گھر میں گھسیں اور خنجر کی نوک پر خاتون کو یرغمال بنالیا، الماری سے 2 تولے سونا اور 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئیں، پولیس ذرائع
سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان سرنجز کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا تھا،متعلقہ اداروں، ہسپتالوں اور فارمیسیز کو فوری کارروائی کی ہدایت
5 اگست کو صوبے میں احتجاجی مظاہرے کو لیڈ کروں گا،ہر ضلع اور ہر حلقے سے عوام سڑکوں سے نکلیں گے، گرفتاریوں اور پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں، علی امین گنڈا پور
پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا، 2 ساتھیوں کی تلاش جاری، ملزمان کا ابتدائی تفتیش میں واردات کا اعتراف۔
ڈبلیو ڈی شوگر ملز نے 11 ارب ، حمزہ شوگر ملز نے 5 ارب، رمضان شوگر ملز نے 2 ارب 40 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی، حکام، پی اے سی کا چینی کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر قیادت حکومتی وفد کے جماعت اسلامی سے مذاکرات جاری، حکومت کا مارچ کو منصورہ میں ختم کرنے پر اصرار، جماعت اسلامی کا آزادی چوک یا پریس کلب تک جانے پر مُصر
ثنا اور ساجد مسیح کی لاشیں گزشتہ روز کراچی کے ساحل سے ملی تھیں، لڑکے اور لڑکی کوغیرت کےنام پر قتل کرنےکاشبہ ہے، مقتولین کے ورثاء سے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس
آئندہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کےرکن کومدعو کیا جائےگا، جس کے بعد رپورٹ وزیراعلٰی سندھ کوپیش کی جائےگی، وزیر بلدیات سعید غنی کا اجلاس میں اظہار خیال
حکمران اپنی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ کر چکے، مزدوروں کو بنیادی اجرت کا حق بھی نہیں دیا جا رہا، سرمایہ داروں اور اشرافیہ کو مراعات دی جا رہی ہیں، مقررین کا حیدر آباد میں تقریب سے خطاب۔
آثارِ قدیمہ اور تاریخی مقامات میں بھی داخلہ مفت ہوگا، نوٹیفکیشن جاری، صوبے میں یومِ آزادی کی تقریبات مرکزی موضوع ’معرکہ حق‘ ہوگا، جو آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی یادگار ہے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کی بریت کا فیصلہ سنایا، مقدمے میں صولت مرزا کو پھانسی دی جاچکی، تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اتوار کو بچے دکان سے چیز لینے گئے، واپس گھر نہیں پہنچ سکے، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا، پیر کو لاشیں مل گئیں، زیادتی کے شواہد نہیں ملے، کسی سے دشمنی نہیں، والد
شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، حیدر آباد، جامشورو، مٹیاری اور کراچی کے 3 اضلاع میں ضمنی انتخابات ہونگے، ڈپٹی کمشنرز ڈی آر اوز ہوں گے، متعلقہ حلقوں میں تبادلوں پر پابندی عائد
سلمان صفدر بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے، عدالت نے سلمان اکرم راجا کی فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔
جون اور جولائی میں سول ہسپتال میں سگ گزیدگی کے 2 ہزار 29 کیس رپورٹ ہوئے، جناح ہسپتال میں ایک ہزار 392 مریض لائے گئے، ریبیز کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا، ڈاکٹر رومانہ
ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک اور دیگر مقامات کیلئے انٹری فیس دینا ہوگی، بڑی گاڑی سے 200، چھوٹی سے 100 اور موٹر سائیکل سے 20 روپے وصول کیے جائیں گے، حکام
روہڑی کی رضوان کالونی میں 4 مسلح ڈاکو تاجر کے گھر میں داخل ہوئے، جوڑے پر قابو پاکر لوٹ مار کی، مزاحمت کرنے پر بلاول بھٹی کو چھت سے پھینک دیا، ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی کی قرارداد میں نیپرا سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ، سندھ حکومت پر شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات پر زور، حکومتی بینچوں کی بھی قرارداد کی حمایت
لیہ، راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان اور جھنگ کے اضلاع متاثر، مکانات، کھڑی فصلیں تباہ، گائیڈ بند میں دراڑ پڑ گئی، صوبے میں 152 مجموعی اموات ریکارڈ، خیبر پختونخوا، گلگت اور کشمیر میں بارشیں متوقع
عدالت عظمیٰ نے 9 مئی 2023 کے فسادات کے حوالے سے کورٹ مارشل کے فیصلوں کےخلاف آزاد اپیلیٹ فورم قائم کرنے کا حکم دیا تھا، وفاق نے عمل نہیں کیا، درخواست گزار کا مؤقف