آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی معاشی صورت حال اور حالیہ سیلاب کا معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کاجائزہ لے گا، وفد سے ڈیٹا بھی شیئر کیا جائے گا، ذرائع وزارت خزانہ
ملزمہ اشتہاری ہیں، ہم نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے 36 ریڈ کیے، ملزمہ کے والد اور والدہ آئے، شامل تفتیش ہو کر چلے گئے اور ملزمہ کو پیش نہ کیا، وکیل این سی سی آئی اے
ججز کے ٹرانسفر میں بدنیتی یا انتقامی کارروائی ثابت نہیں ہوئی، ججز کے ٹرانسفر کا فیصلہ عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے، سینیارٹی کے تعین کے لیے معاملہ صدر کو بھجوایا جاتا ہے، سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا کی شرط ہے، نوجوان ڈیجیٹل ذرائع سے مستقبل تعمیر کر رہے ہیں، ہمیں انہیں عالمی معیشت سے جوڑنا ہے، معاون خصوصی وزیراعظم
چاروں صوبوں میں 2.5 ملین ایکڑ اراضی سیلاب سے متاثر ہوئی، پنجاب میں زیادہ تر چاول، گنا اور مکئی کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
ایک باعزت شخص یہ بات کررہا ہے حکومت دنیا سے اپیل کیوں نہیں کررہی کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو، یہ مشورے اپنے پاس رکھیں، میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی آپ کو کارڈ کے ذریعے پیسے بھیج دیے اب خود اپنا بندوبست کرلو، وزیراعلیٰ پنجاب کی بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر تنقید
دہشتگرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں انہیں کسی صورت رعایت نہیں دیں گے، دہشتگردوں کےخلاف سخت ترین زمیینی اور فضائی آپریشنز جاری ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنس
سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے الیکٹرک بسیں اور پھر پنک بسیں متعارف کروائیں، چیئرمین پی پی پی کا کراچی میں خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
درخواست گزاروں نے سی سی ڈی کے قیام اور اور پولیس آفیسر فیصل کامران کی آؤٹ آف ٹرن بطور ڈی آئی جی تعیناتی پر تنقید کی تھی جس پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ٹینکر پنجاب چورنگی کی طرف سے آرہا تھا، ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رکشے اور گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، پولیس اور ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
متاثرہ خاتون کا میڈیکل 11روز کی تاخیر سے کیا گیا، جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، مقدمہ بھی 11 روز تاخیر سے درج کیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شک کا فائدہ دیاجاتا ہے، عدالت
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سلیم پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم، ملزم 1989 میں بھارت سے پاکستان آیا تھا، پراسیکیوشن
دہشتگرد گیمنگ ایپس، سوشل میڈیا اور اے آئی کو پروپیگنڈا اور اپنی تنظیم میں بھرتی کے لیے استعمال کررہے ہیں، جو بتاتا ہے کہ ریاست کے لیے بیانیے کی جنگ زمینی جنگ کی طرح مہلک ہوچکی ہے۔
صحافی، وکلا اور سائلین عدالت میں کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کرسکیں گے، راہداری، انتظار گاہ اور دفاتر میں بھی ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد، خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی، سرکلر
دوران سماعت ججز میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ، ملزم کاکڑ اور بلوچستان کا رہائشی ہے، جسٹس اشتیاق ابراہیم، کاکڑ ہے تو کیا ہوا، میرا کون سا واقف ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس
فریق بننے کا موقع دیا جائے، قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ تمام امتحانات دیے، کسی کے اشارے پر فیصلے نہیں سنائے، جسٹس طارق جہانگیری کا 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو بیان
امریکی افسران اور ملاح پاک بحریہ کے ہم منصبوں کیساتھ مشترکہ تربیت اور آپریشنل معاملات پر مرکوز ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے، مشترکہ مشق پر دورہ اختتام پذیر ہوگا۔
وفاق، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے، یہ فوری ریلیف کا واحد طریقہ ہے، مسلم لیگ (ن) الیکشن میں اس پروگرام کی پوری آنرشپ لے رہی تھی، اب یوٹرن لیا ہے تو ان سے پوچھا جائے، چیئرمین پیپلزپارٹی
گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا اور ہمارے وسائل نگلتا جارہا تھا، وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا، اگلے مرحلے میں لائن لاسز کے مسئلے پر توجہ دی جائے، شہباز شریف
کراچی سمیت صوبے بھر میں 28 نشستوں پر پولنگ، پی پی پی نے 20، ٹی ایل پی نے 2، جی ڈی اے 1، جماعت اسلامی 1، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
ایف بی آر منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے، سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے اکٹھا ہونے کا امکان ہے، ٹیکس اتھارٹی کو وہاں سے عمل درآمد کا آغاز کرنا چاہیے، سینیٹر فیصل واڈا کا قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال
ماضی میں پے آرڈرز سے ادائیگی وقت طلب عمل تھا، چیئرمین نیب نذیر احمد کی زیر صدارت تقریب میں بی 4 یو فراڈ کے 5 ہزار متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں 78 کروڑ منتقل کیے گئے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا جس میں اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، جن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز بھی شامل ہیں۔
اہل درخواست گزار 35 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کر سکیں گے، پہلے سے کوئی جائیداد نام پر نہ ہونا ضروری ہے، اسٹیٹ بینک نے متعلقہ بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا۔
ای سی سی نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دی، 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی 4 سال میں بتدریج ختم کی جائیگی، آئی ایم ایف سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا۔
نوراجہ بھٹہ کے بند میں شگاف کے 15 دن بعد بھی ملتان، بہاولپور اور لودھراں کے دیہات کے مکین پھنس کر رہ گئے، شگاف ڈال کر پانی چناب میں چھوڑنے کا مطالبہ، جامشورو میں نشیبی علاقے زیر آب