ہمیں ایک مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے جو اس جنگ کا خاتمہ کرے، صرف یہی اقدام غزہ میں شدید تکلیف میں مبتلا افراد کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا، برطانوی وزیرخارجہ
شمالی کمبوڈیا اور شمال مشرقی تھائی لینڈ کے درمیان متنازع قدیم مندروں کے قریب گولہ باری کا تبادلہ، ایک دوسرے پر پہل کا الزام، کمبوڈیا کا فوری جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق۔
صوبہ ہیبی کے صنعتی شہر باؤڈنگ کے علاقے فوپنگ میں رات بھر جاری شدید بارش نے ریکارڈ توڑ دیے، 8 گھنٹوں میں 540 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو سالانہ اوسط سے بھی زیاد ہے، سی سی ٹی وی
امریکی وزیر خارجہ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی، دو طرفہ، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو ہوئی، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے، نائب وزیر اعظم کا نیویارک میں خطاب
اپوزیشن گروپ کے مہدی حسنی اور بہروز احسانی اسلاملو ایم ای کے، کے آپریشنل ونگ سے تعلق رکھتے تھے، 2022 میں بم دھماکے کے بعد گرفتار یا گیا تھا، سپریم کورٹ نے سزائے موت برقرار رکھی تھی۔
فضائی راستے سے امداد کی فراہمی کے بعد مصر اور اردن سے بھی ٹرک غزہ روانہ، المواسی، دیر البلح اور غزہ سٹی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک عسکری کارروائیوں میں تاحکم ثانی وقفہ ہوگا، اسرائیلی فوج
بھگدڑ کا یہ واقعہ ہریدوار شہر میں گنگا کے کنارے واقع مانسا دیوی مندر کی سیڑھیوں پر پیش آیا، کئی لوگ پیروں تلے کچلے گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ۔
اسپین کے شمالی افریقی علاقے سیئوٹا پہنچنے والے بچوں میں زیادہ تر مراکشی شامل، پناہ دے دی گئی، حکام کی مرکزی حکومت سے مہاجرین سے نمٹنے کیلئے مدد کی اپیل۔
جاپان نے امریکا کو برآمد کی جانیوالی اشیا پر کم ٹیرف کے بدلے امریکا میں سرمایہ کاری کے وسیع منصوبے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں ایکویٹی، قرضے اور گارنٹیز شامل ہیں۔
غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور بھرپور انداز میں جان بچانے والے وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے، تاخیر کا ہر لمحہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے گا، سینیٹر کوری بُکر
جسٹس ہیتر ولیمز ڈی بی ای نے چوہدری یاسین، عمار یاسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا، یوٹیوبر ابرار قریشی کو ’گورکھ دھندہ‘ پروگرام کی 2 ویڈیوز کے سلسلے میں ہتکِ عزت کا مرتکب قرار دیا گیا۔
فریقین نے فوری ملاقات اور جلد از جلد جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور مکمل امن کی طرف بڑھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے، دونوں ممالک کے ساتھ معاملات طے کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز رہا، امریکی صدر
ڈینور ایئرپورٹ پر لینڈنگ گیئر میں خرابی پر ٹیک آف روک دیا گیا، ہنگامی حالت نافذ، پرواز بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کی تھی، 173 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، ایئرلائن کی معذرت۔
صہیونی فوج غزہ سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز میں داخل ہوئی، کیمرے بند کیے جانے کے بعد حنظلہ سے تمام رابطے منقطع ہو گئے، حماس کی امدادی جہاز کو روکنے کی مذمت