المی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی آج بھارت کے تین روزہ دورے کے لیے کولکتہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے کولکتہ کے لیک ٹاؤن میں واقع شری بھومی اسپورٹنگ کلب میں اپنے 21 میٹر بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ تاہم یہ نقاب کشائی آن لائن کی گئی۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بین الاقوامی استحکامی فورس کو اجازت دی ہے کہ وہ نئی تربیت یافتہ اور جانچ پڑتال سے گزرنے والی فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر غزہ میں سیکیورٹی کو مستحکم کرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، آر ٹی انڈیا کی اصل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیوٹن کا 40 منٹ تک انتظار کیا اور بعد ازاں “تھک کر” ترک صدر اردوان اور پیوٹن کی ملاقات میں “بلا اجازت داخل ہو گئے”۔