نئی دہلی میں قائم 'ایس اے آئی صبوری کنسلٹنگ سروسز' اور لاہور میں قائم الائنس انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے علاوہ امارات، ایران اور پاناما میں قائم کمپنیاں اور بحری جہاز بھی امریکی پابندیوں کا شکار
تجارتی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں، وفد امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا،مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ہم سلامتی کونسل کے کام میں اصولی اور متوازن نقطہ نظر لائیں گے،کثیرالجہتی نظام کو مضبوط کرنے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں، مستقل مندوب عاصم افتخار کی ڈان سے گفتگو
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے اسرائیلی حملوں پر اظہار مذمت کیا اور ایران سے تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، ایسے میں آرمی چیف کا واشنگٹن کا دورہ غیر مطمئن گفتگو کا باعث بن سکتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو فلسطین کے موضوع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہونا تھا، ٹیرف پر مذاکرات کیلئے تجارتی وفد کا دورہ بھی ملتوی
وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال کریں گے، جب کہ وفد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام اور توانائی و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
عالمی برادری کسی انسانی بحران سے قبل ہی متحرک ہوجائے، یہ اقدامات خطے کو غیر مستحکم کرسکتے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب کا اظہار خیال
ہماری توجہ جنگ بندی پر ہے، ہماری توجہ براہ راست روابط کی حوصلہ افزائی پر ہے، یہی ہماری ترجیح رہے گی، صدر اس پر بات کر چکے ہیں، ڈپٹی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹومی پگوٹ
اب تک باضابطہ درخواست نہیں ملی، یہ فورم خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ہے، اور کشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، صدر سلامتی کونسل انجیلوس سیکیریس کا اظہار خیال
ڈونلڈ ٹرمپ کے دو ساتھیوں وائٹ ہاؤس کے سابق نائب معاون کیتھ شلر اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق ایگزیکٹو جارج سوریال کو پاکستان کے لیے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے سے تقریباً 14 ہزار 600 افغان متاثر ہوں گے، بہت سے افغانوں کی اگلی منزل پاکستان ہو گی، جو خود اس وقت غیر دستاویزی افغانوں کو ملک بدر کر رہا ہے۔
نئے قانونی تقاضوں پر عمل میں ناکامی پر بدسلوکی، جرمانے یا قید بھی دی جاسکے گی، ٹریفک پولیس بھی قانونی دستاویز طلب کرسکے گی، نئے قوانین کا نفاذ جمعہ سے ہوگیا۔
ہم اس پر کام کر رہے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر میں کیا کہا گیا ہے، یہ سفری پابندی نہیں بلکہ دوسرے ممالک سے امریکا آنے والوں کی ضروری سیکیورٹی اور جانچ کے معیار کی بات ہے، ٹیمی بروس
ریپبلکن رکن کانگریس جو ولسن، ڈیموکریٹ رکن جمی پنیٹا کا بل میں پاکستان پر سابق وزیراعظم عمران خان پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام