تحقیق میں پاکستان میں متحدہ قومی کینسر رجسٹری کے فوری قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ ملک میں کینسر کے پھیلاؤ کی نگرانی، پالیسی سازی اور وسائل کی مؤثر تقسیم ممکن بنائی جا سکے۔
2 مقدمات ہسپتال کے عملے اور لیبارٹری ٹیکنیشنز کے خلاف مجرمانہ غفلت پر درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ پارکنگ کے ٹھیکیدار اور عملے کے خلاف درج کیا گیا، تمام 9 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ایران نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے بعد بدھ کو باضابطہ طور پر آئی ای اے ای کے ساتھ تعاون معطل کر دیا تھا، ڈی جی آئی اے ای اے رافیل گروسی کا تعاون کی بحالی پر زور
محنت کش محمد بوٹا 30 ہزار روپے کا بل ادا نہ کر سکا، بجلی کٹنے پر کنڈا لگایا تو گیپکو نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا، فرا ز کی موت کے بعد وکیل نے باپ کی ضمانت کروائی تو وہ جنازے میں شریک ہوا۔
کراچی میں تقریباً 60 ہزار چنگچی رکشے چل رہے ہیں، مشاورت کے بغیر پابندی لگادی گئی ہے، اس پابندی سے غریب رکشہ ڈرائیورز اور متوسط طبقہ متاثر ہو رہا ہے، چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن
بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستانہ تعلقات تھے، بیٹے کو کئی بار ان سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی، مگر وہ باز نہ آیا، بجلی کے جھٹکے دینے کے بعد بیلچے کے وار کرکے قتل کردیا، ملزم کا اعتراف
عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں نوجوان موسیٰ وسیع اللہ سے ملزمان نے نئی موٹرسائیکل چھینی، موبائل فون مانگنے پر نوجوان نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا، دوسرے ملزم نے فائرنگ کردی، نوجوان موقع پر چل بسا۔
ہمیں سائبر خطرات کو اُسی طرح سنجیدگی سے لینا ہوگا جس طرح ہم جسمانی خطرات کو سنجیدہ لیتے ہیں، آئی بی اے اور نیشنل سرٹ کے اشتراک سے کراچی میں کانفرنس سے خطاب
شوہر منشیات کا عادی ہے اور اکثر اپنے دوستوں کو نشہ کرنے کے لیے گھر بلاتا تھا، 27 جون کو اپنے ساتھ 3 نشئیوں کو لایا جنہوں نے ریپ کی کوشش کی، شور مچانے پر پڑوسی آئے تو ملزمان فرار ہوگئے، ایف آئی آر
بیجنگ نے اس معاہدے کو اپنی سافٹ ٹریڈ ڈپلومیسی کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ نیپال سے سالانہ 1.5 ارب ڈالر مالیت تک کا بھینس کا گوشت درآمد کرے گا۔
نوازش علی ہنجرا دہشت گردی، قتل اور اغوا کے 23 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ ہارون اقبال ایک علیحدہ سنگین کیس میں مطلوب تھا، دونوں کو پاکستان کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔
پنگول میں ابتدائی طور پر چند راستوں پر خودکار شٹل سروس شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا فیصلہ مقامی رہائشیوں کی رائے کی بنیاد پر ہوگا، وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ
وکلا نے آئندہ 2 ہفتے تک گواہی سے استثنیٰ طلب کیا تھا تاکہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد کی سیکیورٹی صورتحال اور غزہ میں جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
یہ اقدام زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد دے گا جو آئی ایم ایف کی شرط ہے، مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور دیگر اداروں سے 50 کروڑ ڈالر بھی مل گئے، حکام
دوحہ، ایران اسرائیل جنگ بندی سے پیدا ہونے والی فضا اور موقع کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غزہ پر مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں، ترجمانی قطری وزات خارجہ