10 ارب ڈالر کی خالص فنانسنگ کا بندوبست کرنا ہوگا، جس میں 6 ارب ڈالر اصل قرض اور 4 ارب ڈالر سود کی ادائیگی شامل ہے، پاکستان دوست ممالک سے رول اوورز حاصل کرلےگا، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ
اسٹیٹ بینک کرپٹو ٹریڈنگ بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو لائسنس جاری کرے گا، کرپٹو کرنسیز نئے معاشی نظام کی مستقبل کی کرنسیاں ہیں، اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ
کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوگیا، آئندہ ہفتے ڈالر مزید سستا ہوگا، ملک بوستان، ماہرین انتظامی اقدامات کی پائیداری پر شکوک کا شکار۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے جمعرات کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی، جس کی بڑی وجہ کرنسی اسمگلنگ کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن کو قرار دیا جا رہا ہے۔
کرنسی ماہرین نے خاص طور پر مالی سال 25-2024 کے اختتام اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام واجب الادا ادائیگیوں کی تکمیل کے بعد ڈالر کی لیکویڈیٹی کی تنگی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار
ایکسچینج کمپنیوں نے جون کے مہینے میں ترسیلاتِ زر کی مد میں تقریباً 45 کروڑ ڈالر بینکوں کو فروخت کیے، اسٹیٹ بینک کا ایکسچینج کمپنیوں کو پی آر اے کا حصہ بنانے کااقدام ترسیلات میں اضافہ کریگا، ظفر پراچہ
مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ جولائی تا مئی میں بھارت سے درآمدات 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 2024 کے اسی عرصے میں 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں، اسٹیٹ بینک
بھارت نے مال بردار جہازوں پر بندرگاہوں کے دروازے بند کرکے پاکستان کی عالمی تجارت متاثر کرنے کی کوشش کی، مگر شپنگ انڈسٹری نے مؤثر ردعمل دے کر یہ منصوبہ ناکام بنادیا۔
بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز کو اپنانے میں تیزی سے اضافہ ملکی توانائی کے منظرنامے کو تبدیل کرنے والا ہے، انسٹیٹیوٹ فار انرجی اکنامکس اینڈ فنانشل اینالیسز کی رپورٹ
20 سے 30 فیصد درآمد کنندگان کو ڈالر خریدنے کی اجازت مل رہی ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات پر کوئی پابندی نہیں، ڈالر سرکاری نرخ سے 3 روپے زائد پر مل رہا ہے، بینکرز
اوورسیز پاکستانیوں سے توقعات سے بڑھ کر ترسیلات زر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف 14 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کا ہدف 38 ارب ڈالر مقرر کر دیا گیا۔