دبنگ خان کا جنم دن

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2013
اس وقت سلمان خان بگ باس سیزن سکس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔- انٹرنیٹ فوٹو
اس وقت سلمان خان بگ باس سیزن سکس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔- انٹرنیٹ فوٹو
سلمان خان کی فلم 'میں نے پیار کیا' جو 1989 میں ریلیز ہوئی۔- انٹرنیٹ فوٹو
سلمان خان کی فلم 'میں نے پیار کیا' جو 1989 میں ریلیز ہوئی۔- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ فلم 'دبنگ' میں سلمان نے چلبل پانڈے کا کردار بخوبی نبھایا۔- اے پی فوٹو
بولی وڈ فلم 'دبنگ' میں سلمان نے چلبل پانڈے کا کردار بخوبی نبھایا۔- اے پی فوٹو
سلمان خان فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کے ایک منظر میں۔- اے ایف پی فوٹو
سلمان خان فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کے ایک منظر میں۔- اے ایف پی فوٹو

شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے دبنگ اسٹار سلمان خان اڑتالیس سال کے ہوگئے ہیں لیکن سلو بھائی حقیقی زندگی میں ابھی تک اکیلے ہیں۔

ستائیس دسمبر 1965 کو ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہونے والے سلمان خان نے 1988 میں جس فلم سے فلم نگری میں قدم رکھا اس کا نام تھا 'بیوی ہو تو ایسی' لیکن خود انہیں شاید ابھی تک ایسی بیوی نہیں ملی۔

لیکن 1989 میں ان کی سپرڈوپر ہٹ فلم 'میں نے پیار کیا' نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اداکار نے شائقین کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں ساجن، انداز اپنا اپنا، کرن ارجن ، ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام ، دبنگ، ریڈی، باڈی گارڈ اور ایک تھا ٹائیگر شامل ہیں۔

سلمان بولی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں ایکشن اور رومینٹک ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہوئے لیکن انداز اپنا اپنا میں سلمان خان کا بھولا پن آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہے۔

دوہزار چار میں مشہور امریکی جریدے پیپلز میگزین نے انہیں دنیا کا ساتواں پرکشش آدمی قرار دیا تھا جبکہ 2010 میں ہندوستان کے سب سے پرکشش آدمی کا خطاب بھی ان کے ہی نام رہا۔

سلمان خان کا مومی مجسمہ بھی لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن چکا ہے۔

دبنگ خان نے اپنی اداکاری کا جادو صرف سلور اسکرین پر ہی نہیں جگایا بلکہ انھوں نے خود کو ٹیلی ویژن پریزنٹر کی حیثیت سے پروگرام دس کا دم اور بگ باس میں جلوہ گر ہو کر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔

سلمان چھوٹی اسکرین پر اب بھی اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں اور ان کا پروگرام بگ باس ناظرین کا پسندیدہ پروگرام ہے۔

دبنگ ہیرو کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہیں جن کی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم 'جے ہو' 24 جنوری 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں سلمان کے ساتھ ثناء خان، تبو، ڈیزی شاہ، ڈینی ڈیزونگپا، اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ سنیل شیٹھی اور جنیلیا ڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔

اے آر مرگادوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ دبنگ خان ایک سال بعد مداحوں کو اپنی اداکاری سے کس حد تک محظوظ کر پاتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں