عمر اکمل کے وارنٹ جاری

شائع February 27, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب شہر لاہور کی ایک مقامی عدالت نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے مقدمے میں نوجوان پاکستانی کھلاڑی اوروکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے عمر اکمل کو گیارہ مارج کوپیش ہونے کا حکم دیا۔

ٹریفک وارڈن کیس میں عدالت نے عمر اکمل کو عدالت میں طلب کررہا تھا جو ایشیاکپ میں شرکت کےلیے ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب عمر اکمل کیولری گراؤنڈ سے فردوس مارکیٹ کی طرف آ رہے تھے جہاں ٹریفک وارڈن ذیشان کے مطابق اس دوران انہوں نے تین سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔

تاہم عمر اکمل نے اس الزام کومستر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ٹریفک وارڈن نے ان پر حملہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2025
کارٹون : 6 جولائی 2025