• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

پشاور: چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک

شائع April 22, 2014

پشاور: نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر سے بیس کلومیٹر دور کوہاٹ روڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔

زنگلی چیک پوسٹ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائر کھول دیا۔ اس واقعے میں ایک اے ایس آئی سمیت وہاں پہنچنے والا ایمبولینس ڈرائیور بھی مارا گیا ہے۔

اس واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بڈھ بیر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گران اللہ خان نے ڈان ویب سائٹ کو بتایا کہ زنگلی چیک پوسٹ پر جن دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا ہے ان کی حالت نازک ہے۔

پہلے ان پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا اور جب انہیں پولیس اہلکار طبی امداد کیلئے لے جانے وہاں پہنچے تو ان پر فائرنگ کی گئی اور اس واقعے میں ایک اے ایس آئی سمیت ایمبولینس ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025