شاہ اور آصف کی ملکی اداروں میں تناؤ پر گفتگو

شائع April 30, 2014
APP03-17
ISLAMABAD: January 17 – Federal Minister for Religious Affairs Syed Khurshid Ahmad Shah talking to media persons after chairing the one day workshop on Hajj Policy-2013. APP photo by Saeed-ul-Mulk
APP03-17 ISLAMABAD: January 17 – Federal Minister for Religious Affairs Syed Khurshid Ahmad Shah talking to media persons after chairing the one day workshop on Hajj Policy-2013. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سید خورشید شاہ نے آج وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی اور ملکی اداروں کے درمیان مبینہ تناؤ اور اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاجی مظاہرے جیسے معاملات پر بحث کی۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اُٹھائے گی جس سے جمہوری اور دیگر اداروں کی عزت اور وقار پر کوئی حرف آئے۔

اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں میں سب سے ذیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جس سے پارلیمنٹ اور اس کے منتخب اراکین کا وقار کم ہوتا ہو۔

اپوزیشن لیڈر نے ملک میں جمہوریت کیلئے سیاستدانوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ساتھ میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح غیرجمہوری خواہشات کی پیروی نہیں کریں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کیلئے حزبِ اختلاف کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

خواجہ آصف سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انہوں نے وزیرِ دفاع سے لوڈشیڈنگ اور واپڈا کے مسائل پر بھی بات چیت کی ہے۔

شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کے مطابق سندھ حکومت پر واپڈا کے واجبات ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت سے رابطہ کرکے یہ مسائل حل کرلئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو دیہات بجلی کی چوری میں ملوث ہیں ان کے ٹرانسفارمر نکال کر انہیں ضبط کرلیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جولائی 2025
کارٹون : 8 جولائی 2025