شام: فضائی حملے میں بچوں سمیت 18 ہلاک

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2014
انسانی حقوق کے رضا کاروں نے کہا ہے کہ سابق تجارتی مرکز ضلع انصاری پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک استاد بھی شامل ہیں۔  اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
انسانی حقوق کے رضا کاروں نے کہا ہے کہ سابق تجارتی مرکز ضلع انصاری پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک استاد بھی شامل ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

بیروت: شام کے شمالی شہر حلب میں بدھ کو باغیوں کے زیر اثر علاقے میں واقع ایک اسکول پر فضائی حملے میں دس بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

انسانی حقوق کے رضا کاروں نے کہا ہے کہ سابق تجارتی مرکز ضلع انصاری پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک استاد بھی شامل ہیں۔

شہر میں باغیوں کے زیر اثر علاقے دسمبر کے وسط سے فضائی حملوں کی زد میں ہیں۔

حکومت کی طرف سے عام طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیرل بم گرائے جاتے ہیں جس پر انسانی حقوق کے نگران ادارے اسے سخت تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

بیرل بم اپنے ہدف پر نہیں گرتے۔ اس طرح عسکری اہلکاروں یا فوجیوں پر گرائے جانے والے یہ ہتھیار چوک جاتے ہیں اور عام معصوم افراد ان کا نشانہ بنتے ہیں۔ اس عمل پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہمیشہ تنقید کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں