• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

حکومت بجلی کی بڑی نادہندہ، خواجہ آصف

شائع May 2, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حکومت کو بجلی کا 'ایک بڑا نادہندہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ موسمِ گرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوگئی اور مجبوراً عوام کو اسے بردادشت کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران وزیرِ پانی و بجلی عابد شیر علی اور وزیرِ اطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کو بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کہ وجہ سے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو ماہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سخت ہیں، عوام کو 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ برداشت کرنا پڑے گی تاہم رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں مارچ تک لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی،گرمی بڑھنے کے ساتھ شارٹ فال 3200 میگاواٹ ہو چکا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کم ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی اور اس کی چوری ہر روز بڑھ رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ 220میگاواٹ بجلی اگلے کچھ عرصے میں سسٹم میں آ جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

kashef basher May 02, 2014 04:01pm
Bad News :(

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024