• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

ڈی آئی خان: زہریلے کیمیکل سے متعلق کیس میں چھ گرفتار

شائع May 3, 2014

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ایک نالے میں شامل زہریلے کیمیکل کے واقعہ کی ایف آئی آر ہفتے کی صبح درج کر لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے قریب صنعتوں سے نکلنے والے فضلے سے آلودہ نالے کے قریب سے گزرتے ہوئے دس افراد ہلاک اور دیگر آٹھ افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ آلودہ پانی کے پاس سے گزر رہے تھے جس میں قریبی صنعتوں خصوصاً چشمہ شوگر ملز ٹو سے صنعتی فضلہ اور آلودہ پانی شامل ہوتا ہے۔

واقعہ کی ایف آئی آر میں صنعتوں کے مالکان سمیت سات افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں، جبکہ چھ ملزمان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دو مالکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہلاک ہونے والے افراد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، جبکہ ان افراد کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کو متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چشمہ ٹو شوگر ملز اور دیگر صنعتوں سے خارج ہونے والی آلودگیوں کا فضلہ اس نالے میں گرتا ہے جسے سیوریج لائن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025