افغان باشندے سے 40 خود کش جیکٹیں برآمد
پشاور: سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان سمگل کی جانے والی چالیس خود کش جیکٹیں برآمد کر لیں۔
سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز ڈان کو بتایا کہ معراج نامی ایک افغان باشندہ طورخم بارڈر سے یہ جیکٹیں لے کر پاکستان داخل ہوا ۔
سیکورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کر کے لنڈی کوتل جیل بھیج دیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان جیکٹوں میں بارودی مواد نہیں تھا لیکن انہیں پاکستان میں خود کش حملوں کی نیت سے سمگل کیا جا رہا تھا۔












لائیو ٹی وی