• KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C

گولیاں برآمد ہونے پر امریکی شہری گرفتار

شائع May 6, 2014 اپ ڈیٹ May 6, 2014 11:36am

کراچی: ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے پیر کے روز ایک امریکی شہری کے قبضے سے چھری اور گولیاں برآمد ہونے پر جناح انٹرنیشل ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔

امریکی شہری کو جوئل کاکس ایوجین کے نام سے شناخت کیا گیا جس کے قبضے سے میگزین کے ساتھ نائن ایم ایم پستول کی پندرہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ وہ پی آئی اے کی ایک پرواز کے ذریعے اسلام آباد جارہے تھے۔

ایس پی ملیر راؤ انور نے کہا کہ گولیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اسے فارنسک ٹیسٹ کے لیے بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کے سیریل نمبرز کو پہلے ہی بھجوادیا گیا اور ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن پر کیس رجسٹر کرلیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026