• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

شائع May 11, 2014

خضدار: نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عسکریت پسند کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے فوراً بعد ہی سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں واقعے کے جگہ پہنچ گئیں۔

یہ رپورٹ ہونے تک حملے کی مزید تفصیلات نہیں ملی تھیں۔

خضدار بلوچستان کے ان ضلعوں میں شامل ہے جو بدامنی کے شکار ہیں۔ یہاں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کئی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ 

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025