عافیہ صدیقی کا سزا ختم کرنے کا مطالبہ

شائع May 13, 2014

نیویارک: امریکی فوجی پر فائرنگ کرنے کے جرم میں 86 سال قید کی سزا بھگتنے والی پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی نے اپنی سزا میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحیح انداز میں قانونی نمائندگی نہیں کی گئی۔

عافیہ نے پیر کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 2010 میں انہیں سنائی گئی سزا ختم کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک جج نے مجھ پر پاکستانی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تین وکلا کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

بیالیس سالہ عافیہ صدیقی نے میسو چوئسس کی برینڈس یونیورسٹی سے نیورو سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔

امریکا چھوڑنے کے بعد گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے خود ساختہ بھتیجے سے شادی کے بعد انہیں مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

ء2008 میں افغانستان میں دوران تفتیش امریکی حکام سے جھڑپ میں وہ زخمی ہو گئی تھیں جہاں عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

faisal May 14, 2014 05:07am
afghanistan me zakhmi hogai thi ya karchi se isb jate hwe utha li gai thi ? ham ne to abhi pakistani media me yaha suna tha ...

کارٹون

کارٹون : 23 جولائی 2025
کارٹون : 22 جولائی 2025