اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، فیصل آباد تا خانیوال موٹر وے اور راولپنڈی سے اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں مالی سال 2014-15ءکے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کو حتمی شکل دینے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ناصرف روزگار کے لاکھوں مواقع میسر آئیں گے بلکہ لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ نواز حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے شرکا کو بتایا کہ قومی خزانے میں ایک ایک پائی عوامی امانت ہے اور اس رقم کے بہتر انداز میں استعمال پر پوری توجہ مرکوز رکھیں گے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، ارکان قومی اسمبلی حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو آئندہ مالی سال میں شامل پی ایس ڈی پی ے پراجیکٹ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کوئی بھی منصوبہ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا اسکا افادیت، لاگت، ترجیحات اور تکمیل کے دورانیے کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا ہے۔

شریف نے کراچی تا لاہور موٹر وے پر بھی فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ رواں سال کے آخر تک اس منصوبے پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

اس دوران اجلاس میں متعدد منصوبوں کی فزبلیٹی اسٹڈیز پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی منظوری بھی دی گئی جس میں مری کے راستے اسلام آباد تا مظفرآباد نئی ریلوے لائن کی تعمیر، حویلیاں سے پاک چین سرحد تک نئی ریلوے لائن کی تعمیر، گوادر کو ریل کے ذریعے کراچی سے ملانے کا منصوبہ، نئ گوادر انٹۓرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر، گوادر پورٹ اکنامک فری زون پراجیکٹ سمیت فیگر منصوبے شامل ہی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں