• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

سوات: فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن سمیت تین ہلاک

شائع June 11, 2014

سوات: بارہ بنڈی میں مبینہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کےرکن سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے بارہ بنڈی میں عسکریت پسندوں نے امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کا ایک رکن اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

زخمی ہونے والے افراد میں امن کمیٹی کا ایک رکن اور اے این پی کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔

پولیس نے اس واقعے میں تین افراد کی ہلاکت اوردو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025