• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

شمالی وزیرستان آپریشن: چھ فوجی ہلاک

شائع June 15, 2014 اپ ڈیٹ June 16, 2014

تازہ ترین اپ ڈیٹس:


پشاور: شمالی وزیرستان ایجنسی میں پیر کو فضائی حملوں میں کم از کم 27 شدت پسند مارے گئے ہیں جس کے بعد آپریشن ضرب عضب میں اتوار کی شام سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔

پاک افغان سرحد پر نصب بم پھٹنے سے کم از کم چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے کراچی ایئرپورٹ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد حکومت نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں موجود ملکی غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف اتوار کو آپریشن کا آغاز کیا۔


چھ فوجی ہلاک


آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو شمالی وزیرستان ایجنسی میں افغان سرحد اور غلام خان تحصیل میں آئ ای ڈی پھٹنے سے کم از کم چھ فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز کے قافلے کو پاک افغان سرحد پر واقع غلام تحصیل کے علاقے باے دار روڈ پر نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فورسز نے علاقے کو بھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔


فضائی حملوں میں 27 شدت پسند ہلاک


آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیر کو کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 27 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی حملے شوال کے علاقے میں کیے گئے جہاں کوئی شہری آبادی نہیں جبکہ حملے میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

میر علی اور میرام شاہ کے علاقے خالی ہو چکے ہیں اور پاک فوج کو آگے بڑھنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔


آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ


آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں اور ان کے تمام ٹھکانوں کا خاتمہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سیکورٹی اور وار کورسز کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خطاب میں جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے تناظر میں ملکی اندرونی اور خارجی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن کا مقصد دہشت گردی کی عفریت سے جان چھڑانا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز اتوار کو پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ رات تقریباً ایک بجکر تیس منٹ پر تحصیل دیگان اور دتہ خیل میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر ازبک عسکریت پسند تھے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں کراچی ائیرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوا ہے۔


شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ


پاکستانی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن مقامی اورغیرملکی جنگجوؤں کےخلاف کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن شروع کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اس آپریشن کو 'ضرب عضب' کا نام دیاگیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان سے ریاست کے خلاف جنگ شروع کی ہوئی ہے جبکہ دہشتگردی سے شہریوں کے جان و مال کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کو پناہ گاہ بنا کر ریاست کے خلاف جنگ شروع کر رکھی تھی اور دہشتگردوں نے ایجنسی میں زندگی مفلوج کر رکھی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے حوالے سے قوم مسلح افواج کے ساتھ ہیں جبکہ اس میں دیگر سیکورٹی اداروں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کے کسی بھی حصے میں جگہ نہیں دی جائے گی۔


وزیر دفاع کا بیان


ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن کا فیصلہ وقت کی ضرورت تھی اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن جنگ کی ابتدا ہوچکی ہے اور دشمنوں کے منطقی انجام تک آپریشن جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے تقدس کو پامال کیاگیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری قوم کا فیصلہ ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج دشمنوں کا مقابلہ بہادری سے کرےگی اور وطنِ عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔


وزیراعظم کی ہدایت


اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کے اجلاس میں آپریشن کی منظوری دی تھی۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے اور قیام امن تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

ادھر آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکی ہدایت جاری کردی جبکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

سندھ کے ہوٹلز، ایئرپورٹ، حساس تنصیبات سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری میں کراچی ائیر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ ابو عبدالرحمان المانی سمیت کم از کم 50 غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں کراچی ائیرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوا ہے۔


ردعمل


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما سینیٹر بابر غوری نے حکومت کی جانب سے آپریشن کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل حکومت سے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بجائے ایسے عناصر کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کافی دہشت گردی موجود ہیں اور وہاں اس کا ردعمل آ سکتا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے تدارک کے لیے اقدامات کرے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان آپریشن پر پالیسی بیان جاری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب حکومت میں تھے تب بھی کہتے تھے کہ آپریشن کرنا پڑے گا۔

زاہد خان نے کہا ہے کہ پہلے ہی تجربہ تھا کہ مذاکرات سے دہشتگرد صرف وقت حاصل کرتےہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ قوم کابچہ بچہ فوج کوتنہا نہیں چھوڑےگا۔

انہوں نے حکومت اور پاک فوج کےفیصلےکوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیرونی اور اندرونی محاذوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔

میجر جنرل (ر) جمشید ایاز نے شمالی وزیرستان میں فوج آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تھوڑا دیر سے ہوا تاہم فیصلہ درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ مذاکرات کا وقت اب ختم ہوچکا۔

تبصرے (6) بند ہیں

مسٹرخان Jun 15, 2014 07:38pm
اگر بہ دل ناخواستہ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تو بجائے خاموشی، رازداری مگر سرعت سے آنا فانا جھپٹ پڑنے کے ڈھول پیٹنے اور منادی کرنے کی کیا ضرورت ہے ایسا کر کے دشمن کو موقع فراہم کیا جارہا ہے تا کہ وہ کھلی سرحد کے اس پار افغانستان بھاگ سکیں۔ ۔۔اللہ اللہ خیر سلہ
Abdul Mannan Jun 15, 2014 08:34pm
May Allah be with the Pakistan Army. By the way, Mr. Khan in today's era firstly, it was not possible to start operation secretly and secondly the Nation needs their brave men standing firm to wipe out these terrorist. Pure form of Jihad fe Sabeelillah Good Luck Army Guys, Your way is a way to Jannah. May Allah be with you. Ameen
فہیم Jun 15, 2014 08:36pm
اب دیکھنا یہ ہے کہ حوروں کے متوالے برقع پہن کر بھاگتے ہیں یا پھر کتے کی موت مارے جاتے ہیں.
khurram Jun 15, 2014 11:00pm
Allah will be with our army to take revenge of the blood of thousands of innocent people
Mustafa Jun 16, 2014 05:11am
Pak foj or hukomt nay qomi mafad main boht acha faisla kiya hai.pori qom ki duain pak foj k sath hai.Dehshat gard fasadi taliban ko Allah tala pak foj k mujahidon k hathon nist wa nabod karay Aameen.
JuggerNauts Jun 18, 2014 10:46am
6 foji halak nai huy shaheed huy hn kuch to farq hna chahiye dehshat gardon aur fojion main..

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025