• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

پشاور : فاٹا کے سینیٹر کا بیٹا فائرنگ سے ہلاک

شائع June 19, 2014

پشاور: خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک میں وانا روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں فاٹا کے سینیٹر صالح شاہ کا بیٹا شمس الاسلام ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق ہلاک ہونے والا صالح شاہ کا تعلق جمیعت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔

ذرائع کے مطابق شمس الاسلام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان جارہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔

تاہم شمس السلام کے خاندانی ذرائع کی جانب سے اس واقعے کی تصد یق نہیں کی گئی ہے، البتہ مقامی ذرائع نے اس ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

سیاسی انتظامیہ کی جانب سے بھی اس واقعہ کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔


جمرود:ڈاکٹر کے اغوا کی اطلاعات


دوسری جانب جمرود ہیڈ کوارٹرز اسپتال کے ایک فیلڈ میڈیکل ڈاکٹر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے ڈسٹرکٹ جمرود سے اغوا کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شوکت آ فریدی کو اُس وقت اغوا کیا گیا ، جب وہ اسپتال جا ر ہے تھے۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ روشن محسود کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر شوکت لاپتہ ہیں اور اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔

پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ اور دیگر سیاسی انتظامیہ نے جمرود ہیڈ کوارٹرز اسپتال پہنچ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈاکٹر شوکت کی تلاش کا حکم دیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

راضیہ سید Jun 19, 2014 12:33pm
کسی کو میری طرح کبھی پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ جانے کا اتفاق ہوا ہو تو میری طرح یہ بات اس کے علم میں ضرور آئے گی کہ آج تک وزیر اعظم تو کیا کسی عام وزیر یا وزیر مملکت نے بھی اس ایوان کو اہمیت ہی نہیں دی حالانکہ اس ایوان مٰیں بھی بہت اچھے اور مدبر رہنما موجود رہے ، سینیٹر رضا ربانی ، نئیر بخاری ، ایس ایم ظفر ، خورشید شاہ ، لیکن افسوس اس ہائوس کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ۔ اب آج ایک افسوناک خبر یہ نظر سے گذری کہ سینیٹر صالح شاہ کے صاحبزادے کو مار دیا گیا ان کے دکھ کا اندازہ سوائے ان کے کوئی نہیں کر سکتا لیکن کیا کوئی مداوا کر سکتا ہے ؟ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کی صورتحال میں جو بھی انسانی جانوں ضائع ہو رہی ہیں کون اس کا ذمہ دار ہے ؟ ایسے حالات میں تو ایک عام شہری یہ پوچھتا ہے کہ جناب جہاں سینیٹر کے بیٹوں کو جان کا تحفظ نہیں ، جہاں موجودہ چیف جسٹس کے بھتیجے اغوائ کر لئے جاتے ہیں ؟ تو کیا وہاں ایک عام آدمی کی جان کو کون سا خطرہ نہیں ہوگا ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اس قتل کے مجرم بھی پکڑے جائیں گے یا تمام عدالتی کمسیشن بنا کر دو منٹ کے لیے معمول کی کارروائی کر کے فاتحہ خوانی کر لی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025