قدرت کا کرشمہ، دو ماہ کی بچی سولہ گھنٹے بعد ملبے سے زندہ برآمد

شائع July 12, 2014 اپ ڈیٹ July 14, 2014
ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

بیروت : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ محاورہ لگ بھگ ہر ایک نے سن رکھا ہوتا ہے اور شام میں ایک ایسا کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے جو اس پرانی کہاوت کو درست ثابت کردیتا ہے۔

شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں رضاکاروں نے ایک عمارت کے ملبے میں پھنسی دو ماہ کی بچی کو سولہ گھنٹے بعد بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اس حیرت انگیز واقعے کی وڈیو تیار کی گئی اور دکھایا گیا ہے کہ جب بچی کو ملبے کے ڈھیر سے نکالا گیا تو رضاکار نعرے لگانے لگے یہ ایک معجزہ ہے۔

اس بچی کے رونے کی آواز سن کر رضاکاروں نے اس عمارت کا مبلہ اٹھانے کا کام شروع کیا جو لگ بھگ سولہ گھنٹے بعد مکمل ہوا اور مٹی میں لت پت اس بچی کو انتہائی احتیاط کے ساتھ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

وڈیو کے مطابق سولہ گھنٹے تک انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے کے بعد سول ڈیفینس اس دو ماہ کی بچی اور اس کی زخمی ماں کو بچانے میں کامیاب رہی۔

تاہم اس بات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں کہ یہ وڈیو یا واقعہ حلب کے کس حصے میں پیش آیا کیونکہ اس شہر میں اکثر باغیوں کی جانب سے سرکاری عمارات پر شیلنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025