بولی وڈ اداکار ارشد وارثی اور جیکی بھگنانی ہدایت کار اشیش موہن کی مزاحیہ فلم 'ویلکم ٹو کراچی' میں جلوہ گر ہوں گے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق فرحان خان کی جگہ جیکی بھگنانی نے لے لی ہے جو آخری بار فلم ینگستان میں نظر آئے تھے۔

'ویلکم ٹو کراچی' دو مہم جوؤں کے بارے میں ہوگی جو سیاسی کشیدگی کی فضا میں اس شہر میں آجاتے ہیں، ارشد وارثی اور جیکی فلم کے مرکزی کردار ہوں گے۔

کراچی پر فلم بنانے کے بارے میں ہدایت کار کا کہنا تھا کہ یہ شہر رہنے کے لیے بہت خطرناک ہے۔

ہندوستانی میگزین 'فلم فیئر' سے بات چیت کرتے ہوئے اشیش نے کہا "دوسرے شہروں کے مقابلے میں کراچی کو خطرناک ترین شہر تصور کیا جاتا ہے، مگر اس میں شہر کا کیا قصور؟ بُرے لوگوں کے ساتھ اچھے لوگ بھی ہر جگہ پر موجود ہوتے ہیں اور میں اپنی فلم میں یہی دکھانا چاہوں گا۔"

ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں سابق نیوی کے اہلکار کا کردار ادا کریں گے جو سفری دستاویزات کے بغیر کراچی پہنچ جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں سیاسی کشیدگی کا کوئی ذکر نہیں ہوگا البتہ سیاسی حقائق ضرور بیان کیے جائیں گے مگر بالکل ہلکے پھلکے انداز میں۔

فلم میں پاکستانی، امریکی اور بنگلہ دیشی اداکار بھی کام کریں گے جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار فلم کی ہیروئن ہوگی۔

امید ہے کہ 'ویلکم ٹو کراچی' 2015 تک ریلیز کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

arbab Sep 14, 2014 11:22pm
shaid afry