مشہور ہندوستانی اداکار سداشیو امرا پرکار انتقال کر گئے
ممبئی: مشہور ہندوستانی اداکار اور سماجی کارکن سداشیو امرا پرکار طویل عارضے کے بعد پیر کی صبح 64 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار اور ڈائریکٹر نے خصوصاً راٹھی فلموں میں خاصا نام کمایا اور وہ قومی سطح ہندوستانی عوام میں اردھا ستیا، سدک اور عشق جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کے لیے مقبول تھے۔
انہوں نے متعدد ہندی فلموں میں منفی کرداروں کے ذریعے اپنی ایک الگ شناخت بنائی۔
لیجنڈری ہندوستانی اداکار امیتابھ بچن اور کرکٹر انیل کمبلے نے سداشیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ریاست مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر میں پیدا ہونے والے سدا شیو کا پیدائش کے وقتنام گانیش نارووڈے رکھا گیا لیکن انہوں نے اسٹیج کی دنیا میں اپنا نام سداشیو امراپرکار رکھا۔
انہوں ے اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں کیا اور کئی ڈراموں میں کام کرتے ہوئے خصوصا مراٹھی عوام میں مقبولیت حاصل کی۔
مراٹھی ڈرامے چھننا میں ان کردار کی اتنا سراہا گیا کہ 1983 میں گووند نہلانی نے اپنی فلم ’اردھا ستیا‘ کے لیے انہیں منتخب کر لیا اور ڈان راما شیٹھی جیسا اہم کردار دیا۔
اس فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں بہتر معاون اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ انہوں نے فلم ’سدک‘ میں بھی شاندار اداکاری پر بہترین منفی کردار کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
سداشیو نے منفی کرداروں کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں مشاحیہ کردار بھی کیے جن میں کلی نمبر ون، آنکھیں جیس فلمیں قابل ذکر ہے جبکہ ٹیلی ویژن سیریز ’بھارت ایک کھوج‘ اور ’راج سے سواراج‘ میں بھی ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔
سینما اور تھیٹر کے علاوہ سداشیو ایک نامی گرامی سماجی کارکن بھی تھے اور توہم ہپرستی کے خلاف تحریک بھی چلا رہے تھے۔
گزشتہ ہفتے 25 اکتوبر کو پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا اداکار کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ کئی دن تک زیر علاج رہے اور پیر کی صبح انتقال کر گئے۔