• KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

کیا آپ کو اپنی نوکری سے نفرت ہے؟ ان تجاویز پر عمل کریں

شائع January 1, 2015 اپ ڈیٹ April 29, 2015

کیا آپ اپنی نوکری سے نفرت کرتے ہیں ؟ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہر اتوار کی رات سوتے وقت اپنی نوکری سے نفرت، اس کے بارے میں فکرمند یا پریشان ہوتے ہوئے سوتے ہیں۔ تاہم پریشان ہونے سے صورت حال تبدیل نہیں ہوگی، اس کے لیے کچھ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان تجاویز پر عمل کرکے ایسی صورت حال سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔


نوکری چھوڑنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں


نوکری کرتے ہوئے آسانی سے ہمت ہار کر اسے چھوڑ دینا آسان ہوتا ہے کیوں کہ آپ اس سے تنگ آچکے ہوتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق ایسا کوئی قدم تب ہی اٹھائیں جب کسی دوسری کمپنی آپ کی بات بن چکی ہو۔

یا پھر اگر آپ کے حالات آپ کو نوکری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے رہے تو ان باتوں کو مدنظر رکھیں۔ کیا آپ کے پاس آئندہ چھ سے 12 ماہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے رقم موجود ہے؟ کیا آپ کے علاوہ گھر میں کوئی کمانے والا ہے جس پر کسی کڑے وقت میں آپ انحصار کرسکتے ہیں؟ کہیں آپ نوکری چھوڑنے میں جلدی تو نہیں کررہے؟

اگر ان سوالات کا جواب نہ ہے تو پھر آپ اپنی موجودہ صورت حال بہتر بنانے پر غور کریں۔


’غلطی میری نہیں، آپ کی ہے‘


ماہرین کے مطابق اگر آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے ناخوش ہیں یا پھر کام کرنے کے شیڈول پر آپ کو اعتراض ہے تو پھر شاید آپ کو کچھ ضروری باتیں کرلینی چاہیئیں۔

ایک پرانی کہاوت ہے کہ جب تک آپ مانگیں گے نہیں، آپ کو نہیں ملے گا۔ اور یہ درست بھی ہے۔ اکثر ہم اپنی نوکری کے حوالے سے شکایت تو کرتے ہیں لیکن صورت حال تبدیل کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ صورت حال کو بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا جائے اور اہم عہدوں پر موجود لوگوں سے بات کی جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے باس سے بات کرتے ہوئے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ طریقے سے انہیں بات سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اس سے آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

ماہرین کے مطابق اپنے ساتھیوں کو یہ بتانا کہ وہ بھی غلط ہوسکتے ہیں کے اکثر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


یہ نوکری میں نہیں کرسکتا


تاہم اگر تمام تر کوششوں کے باوجود آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ اس جگہ کام نہیں کرسکتے تو فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ تاہم زندگی کے اس اہم موڑ پر اتنا بڑا فیصلہ کس طرح کیا جائے؟ ماہرین تجاویز دیتے ہیں۔

سب سے پہلے ایک کاغذ لیں اور اب تک کی گئی تمام نوکریوں چاہیں چھوٹی ہوں یا بڑی، کو لکھ لیں۔ دو کالمز بنائیں ایک طرف وہ نوکریاں لکھیں جہاں کام کرکے آپ کو مزہ آیا اور دوسری طرف دو جنہیں آپ نے پسند نہیں کیا۔ پسند کی گئی نوکریوں کے درمیان پیٹرن تلاش کریں۔ یہیں سے آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کیا کام کرنا پسند کرتے ہیں، آپ کے مثبت اور منفی پہلو کیا ہیں اور ان ہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی نوکری تلاش کریں۔


نوکری کیسے تلاش کریں؟


ماہرین کے مطابق نوکری تلاش کرنے کا بہترین طریقہ آن لائن ہے جہاں آپ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ رکھ سکتے ہیں۔ جس کام میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں اس سے متعلق دس کمپنیوں کو ٹارگٹ کریں اور ان کمپنیوں میں اہم عہدوں پر کام کررہے لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔

اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کو کسی اوپننگ کی صورت میں دوسروں پر سبقت حاصل ہوگی۔ اس سلسلے میں ٹوئٹر، لنکڈان اور فیس بک کا استعمال اہم ہوسکتا ہے جبکہ اہم عہدوں پر موجود لوگوں سے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ٹائم

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025