تیز ترین سنچری اور ففٹی کا ریکارڈ ڈی ویلیئر کے نام

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2015
اے بی ڈی ویلیئرز نے 16 گیندوں پر 50 اور 31 گیندوں پر 100 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔
— رائٹرز فوٹو
اے بی ڈی ویلیئرز نے 16 گیندوں پر 50 اور 31 گیندوں پر 100 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ — رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

جنوبی افریقا کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد تیز ترین سینچری بھی اسکور کر لی ہے۔

جوہانسبرگ میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے 16 گیندوں پر 50 رنز جب کہ 31 گیندوں پر سینچری اسکور کی۔

ڈی ویلیئرز نے اپنی اننگز میں 10 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔

ڈویلیئرز نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورے اینڈرسن کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 36 گیندوں پر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کورے اینڈرسن سے قبل یہ ریکارڈ ایک طویل عرصے تک پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس تھا۔

ڈی ویلیئرز کی سینچری پر دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کا ردعمل

تبصرے (3) بند ہیں

jaffar hussain Jan 18, 2015 05:15pm
Wow what a wonderful knock by AB..Congratss south african player and world hero.
iqbal ktk Jan 18, 2015 06:30pm
Unbelievable I salute to ab develer and special cngrts to him
Israr Muhammad Khan Jan 18, 2015 10:02pm
مبارک ھو ریکارڈ توڑنے اور نیا ریکارڈ بنانے پر ڈیویلیس واقعی اچھا کھلاڑی ھے انکا بیٹنگ کا طریقہ منفرد اور دلکش ھے