بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میں تین پولیس اہلکار ہلاک
کوئٹہ: اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں تین پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا گیا۔
پولیس ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مسلح دہشتگردوں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چیک پوسٹ پر تعینات تین پولیس اہلکار حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور مدد کیلئے مزید نفری بلائی گئی ۔ تاہم مقامی رہائشیوں کے مطابق حملہ آور قریبی پہاڑیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہےکہ ایک روز قبل 15 جون کو کوئٹہ میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں 28 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔












لائیو ٹی وی