لندن: برطانیہ میں سائنس دانوں نے ایسا پرفیوم تیار کیا ہے جس کی خوشبو کا دارومدار آپ کے پسینے پر ہو گا۔

کوئنز یونیورسٹی بیلفاسٹ کے محققین نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ آپ جتنا زیادہ پسینہ بہائیں گے، پرفیوم کی خوشبو اتنی اچھی ہوتی چلی جائے گی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیا پرفیوم نمی سےملنے پر زیادہ خوشبو چھوڑتا ہے۔

کوئنز یونیورسٹی کی آئیونک لیکوئڈ لیبارٹریز نے بتایا کہ پرفیوم میں موجود آئیونک لیکوئڈ پانی سے ملنے پر انسانی جلد پر زیادہ خوشبو چھوڑتا ہے۔

یہ نیا پرفیوم بدبو بھاگنے میں بھی کارآمد ہو گا۔

کوئنز یونیورسٹی نے کہا کہ وہ علمی اطلاق کیلئے پہلے سے ایک پرفیوم کمپنی کے ساتھ کام کر رہیں ہیں اور پراجیکٹ سربراہ نمل گونارتنے کہا ماننا ہے کہ یہ پرفیوم تجارتی لحاظ سے کامیاب ثابت ہو گا۔

گونارتنے کا کہنا ہے کہ پرفیوم کی دوسری سائنٹفک اپلیکیشنز بھی ہو سکتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں