مضاربہ اسکینڈل کا شریک ملزم گرفتار

14 مئ 2015
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کل دس کروڑ چالیس لاکھ روپے کے مضاربہ اسکینڈل کے ایک شریک مجرم کو گرفتار کرلیا۔

الصفا پراپرٹی اینڈ بلڈرز (مرویٰ ٹاؤن) کے محمد ولی کو بدعنوانی اور لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اس کیس کا مرکزی ملزم مفتی ثاقت عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے۔ 70 افراد نے اس نام نہاد کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی، جو بعد میں جعلی ثابت ہوا۔

نیب اس وقت مضاربہ اسکینڈل سے تعلق رکھنے والے 96 علیحدہ علیحدہ کیسز کی تفتیش کررہا ہے۔ اس نے آٹھ کیسز کے ریفرنسز عدالت میں بھیج دیے ہیں۔

ان میں سے 14 کیسز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ابھی تفتیشی مرحلے میں ہیں، پانچ انکوائری، دو شکایات کی تصدیق اور 67 شکایتی مرحلے میں ہیں۔

قومی احتساب بیورو کو اب تک متاثرین کی جانب سے 33 ہزار سات سو چوالیس شکایات موصول ہوئی ہیں، اور 1.73 ارب روپے مالیت کی زمین، جائیداد اور گاڑیاں بازیاب کرلی گئی ہیں جبکہ 32 ملزمان اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں