شعیب، ثانیہ کی ڈب میش ویڈیو

شائع July 20, 2015

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا نے کولمبو میں سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کے بعد ڈب میش ویڈیو بنائی جسے شائقین کی بھرپور داد وصول ہورہی ہے۔

ثانیہ مرزا اس وقت اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ کولمبو میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستان کی جیت کی خوشی منا رہے ہیں۔

پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شئیر کیا جس میں دونوں 'ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے' گانے پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

اس ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کا ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ اور کھلاڑیوں نے بھی دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ibrar Hussain Jul 21, 2015 09:33am
Love You Pakistan's Bhabi Sania Mirza, Hansmuk and Beautiful Lady :

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025