کاجول کے بولی وڈ میں 23 سال

شائع August 5, 2015

بولی وڈ میں ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ کاجول نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے دو دہائیوں سے زائد کے سفر میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

کاجول 1974 میں پیدا ہوئیں اور 1992 میں انہوں نے اپنی پہلی فلم "بے خودی" سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

1993 کی فلم ’بازی گر‘ میں انھوں نے پہلی بار بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ان کا شمار فلمی دنیا کی بہترین اداکاراؤں میں ہونے لگا۔

شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو اس قدر پسند کیا گیا کہ آج تک دونوں کو بولی وڈ کی بہترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے۔

کاجول کی مشہور فلموں میں 'پیار تو ہونا ہی تھا'، 'کبھی خوشی کبھی غم' اور 'فنا' شامل ہیں۔

فلم ساز کرن جوہر کی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں کاجول نے اپنی اداکاری سے ایسا لوہا منوایا کہ لوگ آج تک ان کے اس کردار کو نہیں بھول سکے ہیں۔ 2011ء میں انھیں بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز "پدما شری" سے بھی نوازا گیا۔

شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو بولی وڈ میں اس حد تک پسند کیا گیا ہے کہ دو دہائیوں کے گزرنے کے باوجود یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ان کی آنے والی فلم 'دل والے' اس سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی.

کاجول کی جانب سے کی گئی کچھ بہترین فلموں کی فہرست ہم نے یہاں ترتیب دی ہے۔

بازی گر (1993) — اسکرین گریب
بازی گر (1993) — اسکرین گریب