• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

ایف سی بلوچستان حکومت کے تابع ہونی چاہیے، ربانی

شائع June 19, 2013

سینیٹر رضا ربانی۔ فائل فوٹو۔۔۔

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فرنٹیئر کارپس  کو صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنا ہو گا۔

بدھ کو وزیر اعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ربانی کا کہنا تھا کہ ایف سی کو صاف اور واضح ہدایات دی جانی چاہیں کہ وہ صوبائی حکومت کے ماتحت ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ایف سی سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بیانات سے بڑھ کر آگے جانا ہو گا۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کی مرکز اور صوبے میں حکومت کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ بلوچستان میں کام کرنے والی وفاقی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کی کمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ عسکریت پسندی کے شکار صوبے میں امن یقینی بنایا جا سکے۔

پی پی پی کے رہنما نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے نا صرف ایف سی کو صوبائی حکومت کے تابع کیا بلکہ صوبے کی غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے آغاز حقوق بلوچستان پیکج بھی دیا۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلٰی مالک کو بلوچستان میں اپنی پارٹی کی بھرپور حمایت کا بھی یقین دلایا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ 'ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کریں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025