مسجد کے باہر بم نصب کرنے پر 3 افراد کے سر قلم
لنڈی کوتل: ذکا خیل قبیلے کے ایک حکومت حامی مسلح گروپ نے دو مہینے قبل ذکا خیل بازار میں ایک مسجد کے باہر مبینہ طور پر بم نصب کرنے والے حریف گروپ کے تین افراد کے گلے کاٹ دیے۔
نام نہاد ذکا خیل امن کمیٹی توحید السلام کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ماہ رمضان سے پہلے’یرغمال‘ بنائے گئے تینوں افراد اُس مسجد کے باہر بم نصب کرنے کے ذمہ دار نکلے جہاں توحید السلام کے رہنماؤں کا آنا جانا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ توحید اسلام کے کارکنوں نے بم برآمد کرنے کے بعد اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مغویوں کو ایک نجی جیل میں رکھا گیا اور اس دوران تنظیم کے کارکن ان سے تحقیقات کرتے رہے۔ بم نصب کرنے کا اعتراف کرنے کے بعد پیر کو ان کے سر قلم کر دیے گئے۔
قتل ہونےوالوں کی شناخت بازار ذکا خیل کے گاؤں خاص روگی کے معمور خان، محمد نجیب اور حامد کے نام سے ہوئی۔
قتل ہونے والوں کی کسی تنظیم سے وابستگی فوراً معلوم نہیں ہو سکی لیکن توحید السلام گزشتہ چار سالوں سے کالعدم لشکر اسلام کے خلاف سرگرم ہے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں