لاہور: پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واہگہ بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

مقامی نجی چینل کے مطابق حساس اداروں نے واہگہ بارڈر کے قریب بسیم نامی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے را کے لیے جاسوسی کے الزام میں الیاس نامی سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کیا۔

الیاس پر الزام ہے کہ وہ پاکستان آرمی اور پولیس حکام کے حوالے سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی 'را' کو معلومات فراہم کرتا تھا۔

ملزم پنجاب پولیس کے محکمہ اسپیشل برانچ کا اہلکار تھا اور 10 سال تک وی وی آئی پیز پروٹیکشن یونٹ میں تعینات رہا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم گزشتہ 8 سال میں متعدد بار ہندوستان کا سفر کر چکا ہے اور اس کے پاس سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیاس کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ’را ایجنٹ‘ سابق پولیس افسر کو حساس اداروں نے گرفتار نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے حکام سے رابطہ بھی کیا ہے تاہم انھوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے (2) بند ہیں

najam Aug 26, 2015 10:21am
Na ksi ki galy se awaz nikle na kisi ne shor machaya kal #Lahore se POlice ahalkar RAW ka Agent nikla
Ahmad Aug 26, 2015 11:17am
Fake Report