گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں ایک ضعیف العمر شخص اداکار احسن خان کو اپنی زندگی کی کہانی سنا رہا تھا.

یہ کسی ٹی وی شو کا حصہ نہیں تھا بلکہ احسن خان کو یہ شخص ایک سڑک پر نظر آیا، بے گھر اور حالات کے ستائے ہوئے اس شخص کی کہانی دل کو اداس کردینے والی تھی، جسے سن کر احسن خان بھی غمگین ہوگئے اور انھوں نے اپنے کیمرے کے ذریعے اسے ریکارڈ کرکے فیس بک پر شیئر کردیا.

احسن خان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا، "میں نے اس شخص کو ڈیفنس فیز-ٹو کی ایک مارکیٹ میں دیکھا، یہ ایک تعلیم یافتہ انسان ہے جسے اس کے خاندان والوں نے اکیلا چھوڑ دیا لیکن میں اس کی مدد کرنا چاہتا تھا".

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مذکورہ شخص کو انگریزی میں اپنی کہانی سناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، "مجھے صرف جاب کی ضرورت ہے، کمپیوٹر کے علاوہ کسی بھی قسم کی آفس جاب، کیوں کہ مجھے کمپیوٹرز سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔ چاہے وہ کوئی آفس اسسٹنٹ کی جاب ہی کیوں نہ ہو، جو فوٹو کاپیاں کروا کے لاسکے یا ٹیلی فون سن سکے یا اسی طرح کی کوئی اور جاب".

ویڈیو میں 56 سالہ مذکورہ شخص نے بتایا کہ کس طرح تقریباً سات سال قبل ایک حادثے میں انھوں نے اپنے خاندان کو کھو دیا جب ان کی آلٹو کار دو ڈمپروں کے درمیان آگئی اور اس خوفناک ٹریفک حادثے میں ان کی اہلیہ اور 7 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

اور پھر اُن کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے بھی انھیں اُس وقت محروم کردیا گیا جب ان کے بھائی نے ان سے کاٖغذات پر دستخط کروائے اور ہر چیز پر قابض ہوگئے۔

مذکورہ شخص کے مطابق ان کا گزارہ مشکل سے ہوتا ہے، اگر کھانے کے پیسے ہوں تو دوا کے نہیں ہوتے اور اگر دوا کے پیسے ہوں تو کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

اور جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس شخص کی مدد کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "وہ انھیں ایک ایسی ملازمت کی پیش کش کرنا چاہتا ہے جس سے ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو" جبکہ کسی نے لکھا کہ "برائے مہربانی ان کی مدد کی جائے، یہ ایک اچھے ٹیلیفون آپریٹر بن سکتے ہیں".

احسن خان نے انکشاف کیا کہ کئی لوگوں نے اُن سے رابطہ کرکے مذکورہ شخص کی مدد کی پیش کش کی، احسن کا کہنا تھا، "میں سمجھتا ہوں بہت سے اداکار اپنی پبلسٹی یا سیاسی جماعتوں پر تنقید کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کا ایک بہت بڑا مثبت پہلو بھی ہے اور ہمیں انسانیت کے لیے بھی کچھ کرنا چاہیے".

واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک آئی ٹی کمپنی 'ایم ٹیک سسٹمز' نے مذکورہ شخص کو ملازمت کی پیش کش کی.

جس کے بعد احسن خان نے اپنی ایک اور فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس بات پر حیرت اور خوشی کا ملا جلا اظہار کیا کہ کس طرح محض ایک ویڈیو نے اس شخص کو زندگی کو غیر معمولی موڑ دیا.

احسن خان کی فیس بک پوسٹ کا عکس—۔
احسن خان کی فیس بک پوسٹ کا عکس—۔

واقعی اس سے بڑا نیکی کا کام بھی کوئی اور ہوسکتا ہے کیا؟


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Khuram Murad Jan 09, 2016 06:17pm
I've watched this video before and i think we should must help him.
Shahnaz Shoro Jan 10, 2016 12:38am
A great deed indeed!!!! Ehsan tumhara shukria.
Ali Mirza Jan 10, 2016 01:52am
Most resourceful people would like to help those in need, if this can be done with proper planning then poverty can be eliminate from our country.